کراچی، سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی، کراچی ائیرپورٹ حملہ کیس میں 4ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ،ملزمان نے کراچی ایئرپورٹ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کی مددکی تھی،حملے کی منصوبی بندی بلوچستان میں کی گئی تھی،القاعدہ کااندرون سندھ منظم نیٹ ورک موجودہے، اے آئی جی سی آئی ڈی ثاقب اسماعیل میمن اور راجہ عمرخطاب کی پریس کانفرنس

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ حملہ کیس میں 4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ، ملزمان نے کراچی ایئرپورٹ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کی مددکی تھی،حملے کی منصوبی بندی بلوچستان میں کی گئی تھی،القاعدہ کااندرون سندھ منظم نیٹ ورک موجودہے ۔

منگل کو اے آئی جی سی آئی ڈی ثاقب اسماعیل میمن اور راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں4 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ،گرفتار ملزمان سرمدصدیقی،ندیم،آصف اورماسٹرعیسیٰ نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ القاعدہ کااندرون سندھ منظم نیٹ ورک موجودہے اور ائیر پورٹ حملے میں بھی القاعدہ ،ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم تنظیموں کے کارندے ملوث ہیں اے آئی جی سی آئی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ا فغان سرحدپرتربیتی کیمپ قائم کررکھاہے جہاں سے دہشتگردوں نے حملے کی تربیت حاصل کی اور کراچی ائیر پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بلوچستان میں عمل میں لائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ حملے کے تانیبانے کوئٹہ سمنگلی ایئربیس حملے سے ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے حملے سے پہلے شاہ فیصل کالونی میں رہائش اختیارکی اور پھر حملے کے لیے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کی وردیاں حاصل کرکے دو گاڑیوں میں سوار ہو کر انہوں نے حملہ کیا تھا۔ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزموں نے ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کواسلحہ فراہم کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کااندرون سندھ منظم نیٹ ورک موجودہے، ایئرپورٹ حملے میں بھی القاعدہ،کالعدم تحریک طالبان اورمقامی دہشتگردملوث ہیں۔