آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ سات روزہ دورہ پر امریکہ جائیں گے، امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی کی دعوت پر امریکہ کا دورہ ہورہا ہے، ذرائع

منگل 28 اکتوبر 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ امریکہ کا 7 روزہ دورہ کرینگے جہاں وہ امریکی دفاعی حکام کے ساتھ اہم سکیورٹی مذاکرات کرینگے ۔ جنرل راحیل کا بطور آرمی چیف امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ جنرل راحیل امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کرینگے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے اس دورے میں ممکنہ طور پر جنرل راحیل سکرٹری دفاع چک ہیگل ، جنرل ڈیمپیسی اور دیگر سے ملاقات کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آرمی چیف ٹیمپا فلوریڈا میں واقع سینٹکام مرکز کا بھی دورہ کرینگے ۔