بھارت نے افغانستان کو گندم کی سپلائی کیلئے پاکستان سے راہداری کی اجازت مانگ لی

منگل 28 اکتوبر 2014 08:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)بھارت پاکستان سے گندم کی افغانستان سپلائی کے لئے راہداری فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گندم افغانستان کو سپلائی کرنے کے لئے راہداری فراہم کرنے کی اجازت طلب کی ہے تاہم پاکستان فلور ملزانڈسٹری حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ بھارت کو راہداری فراہم نہ کی جائے کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو بھارتی گندم پر سبسڈی پاکستانی فلور ملز انڈسٹری کو افغانستان سے آؤٹ کر دے گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ سبسڈی جب برآمد کنندگان کو دی جائے گی تو یقیناً پاکستانی گندم کی قیمت بھارت کے مقابلے میں افغانستان میں کئی زیادہ کم ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اسی وجہ سے بھارت کو ہرگز یہ تجارتی راہداری فراہم کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :