ملک محمد عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لیااورمبارکباد دی،عامر ڈوگر تحریک انصاف کے کہنے پر کب استعفیٰ دے رہے ہیں؟بعض ارکان کی چھیڑچھاڑ

منگل 28 اکتوبر 2014 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) سینئر سیاستدان محمد جاوید ہاشمی کو شکست دینے والے ملک محمد عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیااورنو منتخب رکن کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

پیر کی شام تلاوت کلام پاک کے بعد ملتان کے حلقہ این اے149 سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو شکست دے کر ایوان میں آنے والے آزاد رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے حلف اٹھالیا،ان سے حلف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیا،بعد ازاں ممبران قومی اسمبلی کے حاضری رجسٹر پرحاضری لگانے کے بعد سپیکر نے مبارکباد پیش کی،اس موقع پر عامر ڈوگر کے حلقہ کے معززین بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے تاہم اس موقع پر بعض ارکان یہ سوال بھی اٹھاتے رہے کہ عامر ڈوگر تحریک انصاف کے کہنے پر کب استعفیٰ دے رہے ہیں؟۔