بھارت کشمیر میں ریفرنڈم پر تیار ہو تو ہم مقررہ وقت میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں ،پاکستان کی بھارت کو پیشکش،بھارت محدود جنگ کے ذریعے پاکستان کو بے بال وپر کرنا چاہتا ہے، سرتا ج عزیز، اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کے علاوہ تیسرا آپشن موجود نہیں، بھارت میں اس مرتبہ انتہا پسند برسر اقتدار آئے ہیں اور انہوں نے پاکستان دشمنی پر انتخابات لڑے ،بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا اور جدید طریقے استعمال کرناہوں گے، 2010ء تک ہم ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرسکتے تھے ہم نے نہ کیا اور 2012ء میں بین لااقوامی پابندیاں لگ گئیں ، شاہد خاقان عباسی ( آج) ایران جائیں گے، جرمانے اور رعایتوں پر بات چیت ہوگی ،گیس پائپ لائن پر ہمیں آئندہ برس تین ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنا پڑے گا،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں مشیر خارجہ کی بریفنگ
منگل 28 اکتوبر 2014 08:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)پاکستان نے بھارت کو پیش کش کی ہے کہ اگر بھارت کشمیر میں ریفرنڈم پر تیار ہو تو ہم مقررہ وقت میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں ،مسئلہ کشمیر کا حل خطہ میں امن کے لئے ضروری ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کے علاوہ تیسرا آپشن موجود نہیں ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت میں اس مرتبہ انتہا پسند برسر اقتدار آئے ہیں اور انہوں نے پاکستان دشمنی پر انتخابات لڑے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا اور جدید طریقوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ہوگا 2010ء تک ہم ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرسکتے تھے ہم نے نہ کیا اور 2012ء میں بین لااقوامی پابندیاں لگ گئیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں مشکلات ضرور ہیں تاہم ہم معاشی اعتبار سے پاکستان کی بھرپور مدد کررہے ہیں پندرہ دن میں افغان صدر پروفیسر اشرف غنی پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ افغان وزیر خارجہ ایک دن پہلے پاکستان پہنچیں گے افغانستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کہ ہمارے جس ملک سے بھی تعلقات ہونگے وہ پاکستان کی قیمت پر نہیں ہونگے ۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ اگر بھارت کشمیر میں ریفرنڈم کی پیشکش کرے تو ہم مقررہ وقت میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے اقوام متحدہ کی قرارداد میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کشمیریوں کے پاس تیسرا آپشن موجود نہیں ہے ہماری طاقت کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے ہے اب عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششیں شروع کررہے ہیں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیس ستمبر سے بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی شروع کی ہوئی ہے، تیرہ سے چودہ افراد کو شہید کیا 65 افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں کو افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی یہ بات اہم ہے کہ پہلے صرف ایل او سی پر فائرنگ ہوتی تھی تاہم اس مرتبہ ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ شروع ہوئی بھارت نے شیلنگ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے کی اور وہ یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ پاکستان بھارت میں داخلے کیلئے مجاہدین کو راستہ فراہم کررہا ہے جو ہاں ممکن نہیں ہے ہم نے تفصیلی دستاویزات قومی اسمبلی اور سینٹ کو بھیج دی ہیں، 71ء کے شملہ معاہدے کے بعد کشمیر کو باہمی ایشو قرار دیکر کہا کہ اس میں کوئی اور ملک نہیں آسکتا جبکہ آج تک مذاکرات کے بعد صرف سی بی ایم پر بات ہوئی تاہم عملی طور پر کچھ نہیں ہوا، بھارت میں اس مرتبہ انتہا پسند برسر اقتدار آئے ہیں اور انہوں نے پاکستان دشمنی پر انتخابات لڑے ۔ بی جے پی کے منشور میں ہیں کہ کشمیر کو انٹیگریٹ کرنا ہے اس کو تین حصوں میں تقسیم کرنا ہے کشمیری پنڈتوں کے ووٹ رجسٹرڈ کرنے ہیں اور آرٹیکل 370کو ختم کرنا ہے تاہم ان منصوبوں سے نہ کشمیر کی حیثیت تبدیل ہوتی ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اثر پڑتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تشہیر بین الاقوامی سطح پر ضروری ہے تاکہ بھارتی عزائم کو بے نقاب کیاجاسکے ۔ لندن میں کشمیریوں کا ملین مارچ کامیاب رہا ہمیں کشمیر پر اب روایتی طریقے چھوڑنا ہونگے کیونکہ وہ کارآمد نہیں رہے بلکہ اب سوشل میڈیا اور جدید طریقوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ہوگا بھارت کی جانب سے کشمیر میں انتخابات جتوا کر وہاں پر بے جے پی کی حکومت لانے سے احتجاج اور بے چینی بڑھ جائے گی ۔ نیویارک میں عالمی رہنماؤں نے بھی اعتراف کیا کہ بھارت میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا ۔ اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شرکاء کی توجہ اس بات کی جانب مبذول کروائی کہ کشمیر میں کچھ مسلمان گروپ بھی نریندر مودی کی حمایت کررہے ہیں حتیٰ کہ بی جے پی کی لوک سبھا میں نمائندگی موجود ہے ۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ان واقعات کو صرف واقعات کے طور پر نہیں لینا چاہیے بھارت کی پالیسی صرف کشمیر کے حوالے سے نہیں بلکہ پورے پاکستان کو دباؤ میں لانے کیلئے ہے نریندر مودی ہندوتا اور بھارت کا سیاہ ترین چہرہ ہیں وہ آر ایس ایس راشٹریہ سیونگ سنگھ کے رینک سے اوپر آئے ہیں ۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ سے بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کی کوئی خاص تشہیر نہیں ہوئی اس کو دوبارہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا چاہیے شملہ معاہدے سے مسئلہ کشمیر کو باہمی مسئلہ نہیں بنایا جاسکتا کیونکہ شملہ معاہدہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فورمز کی جانب رجوع کرتا ہے کشمیر کے اندر آبادی میں ڈیموگرافک تبدیلیاں لانے کی کوشش کی جارہی ہے آدھے سے زیادہ کشمیری دنیا بھر میں پناہ گزین ہیں ۔ کارگل لڑائی کے بعد سے بھارت میں پاکستان کیخلاف محدود جنگ کے تصور کو آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ ایٹم بم کے استعمال کے بغیر ہی پاکستان کو خاموش کروا کے بے بال و پر کیا جاسکے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 28 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے، ورلڈ کپ 2015ء کیلئے آئی سی سی کا 30ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان 7 دسمبر ، حتمی سکواڈ 7جنوری تک کرنے کی ہدایت ، کونسل کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا حتمی فیصلہ دس ... مزید
-
آف سپنرز کی مخصوص گیند ’ دوسرا‘ کو 15 ڈگری سے زائد پر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آئی سی سی ، مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حامل بالروں سے آئی سی سی امتیازی سلوک نہیں کررہی ، آئی سی سی میں شامل سابق بھارتی ... مزید
-
آسٹریلیا کیخلاف کامیابی پر وسیم اکرم کا اپنی اہلیہ کو طنزیہ ٹویٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف کامیابی پر کیسا محسوس کر رہی ہو :سابق کپتان کا اہلیہ سے سوال
-
ای سی پی کا سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط، اشتیاق احمد خان کی مدت ملازم 4 نومبر کو پوری ہوگی
-
صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی
-
سینیٹ ، قواعد ضابطہ میں ترامیم،سینیٹ فورم برائے پالیسی ریسرچ کے قیام کی منظوری ، راجہ ظفر الحق نے رضا ربانی اور مشاہد حسین سید کی طر ف سے سینیٹ کے قواعد ضابطہ 2012میں ترامیم پیش کیں، فورم کا فریضہ قومی ... مزید
-
کراچی ،سندھ اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ،سابق اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے
-
پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ کی حدبندیوں کے اختیارات الیکشن کمیشن کو دینے کا بل پاس، ہر یونین کونسل کے 6وارڈزکی حدبندی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہو گی‘ووٹر لسٹیں بھی الیکشن کمیشن مرتب کرے گا،ایوان ... مزید
-
مجھے تھر میں کسی ایک فرد کا نام بتایا جائے جو بھوک سے مرا ہو ،سید قائم علی شاہ،وہاں جو بچے مرے ہیں ، اس کا سبب بھوک نہیں بلکہ اس کے اسباب وہ ہیں ، جن کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بچوں کی ہلاکتیں ... مزید
-
سرگودھا ،کورٹ کیس ہارنے پر ایم این اے ذوالفقار بھٹی اور انکے حواریوں کا ایگزیکٹو آفیسر اور بلنگ آفیسر پر تشدد ،غلیظ گالیاں دیں،ریجنل منیجر اپنے کمرے میں یہ تماشہ دیکھتے رہے‘ ایم این اے اور ا نکے ... مزید
-
راولپنڈی، شوہر اور دو کمسن بچوں کی زند گی چھیننے کے بعد خا تون خو دبھی گلے میں دو پٹے کا پھندہ ڈال کر پنکھے سے جھول گئی چار افراد کی موت پو لیس کے لئے معمہ بن گئی
-
حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ،ہوم ورک مکمل کیا جاچکا ہے ،عنایت اللہ خان،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،سابقہ دور حکومت میں وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز سے سولہ ارب روپے خرچ ہونے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153 میں ضمنی انتخاب دس روز کیلئے روک دیا، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے رکن دیوان عاشق بخاری کی اپیل سماعت کیلئے منظور
-
وزیر اعظم کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج کی بجائے جمعہ کے روز اڑھائی بجے دن کو ہوگا۔ وفاقی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کچھ وفاقی وزراء ... مزید
-
بنوں میں آئی ڈی پیز قبائل کا گرینڈ جرگہ، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش ،18 کروڑ عوام کے لئے اپنے گھر بار چھوڑ کر آج آئی ڈٰی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،با عزت طریقے سے اپنے گھرو ں کو واپسی چاہتے ہیں،ہمیں ... مزید
-
آپریشن خیبر ون کے باعث متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ،متاثرین کو عا رضی ٹھکانوں کی تلاش میں بھی پریشانیوں کا سا منا ، آپریشن کے باعث اب تک 7 ہزار سے زیادہ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں اورکزئی ،جمرود ... مزید
-
سینٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان خیبرپختونخوا میں سکھ برادری کے بعض افراد کے قتل کے واقعات پر ارکان چیخ اٹھے، حکومت سے فوری طور پر تحقیقات اور ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچانے اور صوبائی حکومت ... مزید
-
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو ایک شخص نے دھکا دے کر گرا دیا،سیکورٹی اہلکاروں نے دھکے دینے والے شخص کو گرفتاری کے بعد چھوڑ دیا
-
بھارت کا جنگی جنون! فوج کو جدید طرز پر بنانے کیلئے اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدوں کی منظوری دید ی
-
عالم اسلا م دشمن کی سازشوں سے خبردار رہیں،سعودی مفتیِ اعظم
-
عراق،بغداد کے جنوب میں خودکش کار بم حملہ، 24 افراد ہلاک
-
افغانستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ،27 طالبان ہلاک،متعدد زخمی
-
جنوبی کوریا، غرقاب کشتی کے کپتان کے لیے سزائے موت کی استدعا
-
افغان صدر کا دورہ سعودی عرب،عمرہ ادا کیا ،سعودی ولی عہد سے ملاقات ،دوطرفہ تعاون اور علاقائی عالمی پیشرفتوں پر تبادلہ خیال
-
اسرائیل فلسطینی ڈرائیور کی لاش تدفین کیلئے حوالے نہیں کریگا،خاندان کا مشروط طور پر لاش قبول کرنے سے انکار
-
آئی ایس آئی ایس کے پاس طیارہ شکن ہتھیار موجود ہو سکتے ہیں،جرمن انٹیلی جنس کا انتباہ
-
دھرنے والوں کاملکی ترقی سے کھیلنا غیر مناسب غیر ملکی دوست نالاں ہیں،وزیراعظم نواز شر یف ،دھرنے والے انتشار پیدا کرنے کی کوشش چھوڑ کر ملک کو چلنے دیں، خدارا ملک کو دھرنوں اور منفی سیاست سے بچائیں،دھرنے ... مزید
-
کراچی، بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان شدید سمندری طوفان میں تبدیل ،بدھ سے جمعے کے درمیان کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ،ساحل سمندرپردفعہ144نافذ
-
آپریشن ضرب عضب ، فورسز کی کارروائیوں میں 33 دہشت گرد ہلاک، 9 ٹھکانے تباہ
-
آج الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کریں گے، عمران خان کا اعلان، کرپشن کے خلاف کوئلے کے پاورپلانٹس پر بھی احتجاج کریں گے،پیشنگوئی کرتا ہوں اگلی عید تک ملک میں تبدیلی آ چکی ہوگی اور ملک ... مزید
-
عمران خان کیخلاف بھیجے گئے ہتک عزت نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،دو نمبر عمران خان تھے جو مشرف کے سامنے بھک گئے تھے ،گا ،عمران خان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی عزت ... مزید
-
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گزشتہ پانچ سا لوں میں 48ارب روپے کے اخراجات ہوئے، چوہدری نثار ،اسلام آباد کے23 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد ، فاٹا کے 3 ارب روپے سے زائد اور خیبر پختونخوا کے8 ارب50 کروڑ روپے سے زائد ... مزید
-
دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاصفایا کر دیا، اب ملک بھر میں پیچھا کیا جائے گا،خواجہ آصف،آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے، باقی سے بھی نمٹ لیں گے،دھرنوں سے معیشت کو سنگین نقصان پہنچا،پاکستان میں آزاد عدلیہ ... مزید
-
بجلی کے بوجھ تلے عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا‘ نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،50 یونٹ گھریلو صارفین اور کے ای ای سی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے
-
بھارت کشمیر میں ریفرنڈم پر تیار ہو تو ہم مقررہ وقت میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں ،پاکستان کی بھارت کو پیشکش،بھارت محدود جنگ کے ذریعے پاکستان کو بے بال وپر کرنا چاہتا ہے، سرتا ج ... مزید
-
مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے خود کش حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور ،قومی اسمبلی میں منظور شدہ قرارداد میں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے اور متاثرین کو معاوضہ ... مزید
-
ڈیل کا معاہدہ منظر عام پر لانے والوں والے کو 5کروڑ نقد انعام دوں گا۔ڈاکٹر طاہر القادری، حکمران اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر انصاف کو قتل کر رہے ہیں، ووٹ اور انقلابی طاقت سے ظلم کے خلاف لڑ کر ظالمانہ نظام ... مزید
-
کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا ،مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اور ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ... مزید
-
وقت آگیا ہے پولیو ڈے اور مہم کا انتظار کرنے کی بجائے ازخود اپنے بچوں کو کسی بھی طبی مرکز لے جا کر انہیں پولیو کے قطرے پلائیں، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، مرض کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب ہم پر مزید بین الاقوامی ... مزید
-
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرکے اپنے بڑوں کی آتما کو شانتی دے،پرویزرشید،مسئلہ کشمیر کے حل پر پوری قوم متفق ہے اس لئے لندن میں بھی صرف کشمیریوں کا جھنڈا نظر آیا،وزیراطلاعات کا تقریب سے خطاب
-
لاہور، سراج الحق سے شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کے وفد کے ہمراہ ملاقات، حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو بحران مزید سنگین صورت اختیار کر جائے گا ، سراج الحق،حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ... مزید
-
حکومت کا ملکی خزانہ پر بوجھ 157اداروں کی نجکاری کا اعلان ، ملک میں ہونے والی تخریب کاری کی فنڈنگ غیرقانونی ذرائع سے ہورہی ہے،راناافضل،رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کے حصول کو42 فیصد تک بڑھانے کیلئے ... مزید
-
مولانا فضل الرحمان نے خود پر حملوں کو عالمی سازش کا حصہ قراردیدیا، کچھ قوتیں پاکستا ن میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں،وزیراعظم او رساری سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر عالمی ایجنڈے کا جائزہ لیں،فضل ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئے،پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،وزیراعلیٰ ... مزید
-
جس طرح خورشید شاہ کے بیان کو مسئلہ بنایاگیا اس پر سب کو دکھ ہوا ، ایم کیو ایم معاملے کو آگے بڑھانے سے اجتناب کرے،اعتزاز احسن ،گجرات کے جلسے میں بازاری زبان استعمال کی گئی پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہ ... مزید
-
اعتزاز احسن کابیان خورشید شاہ کے بیان کی طرح تحقیر آمیز ، متعصبانہ اور افسوسناک ہے، فاروق ستار ،اعتزاز احسن نے خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہا جر کو گالی قرار دینے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اس قسم کے ... مزید
-
ملک محمد عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لیااورمبارکباد دی،عامر ڈوگر تحریک انصاف کے کہنے پر کب استعفیٰ دے رہے ہیں؟بعض ارکان کی چھیڑچھاڑ
-
طاہر القادری اور حکومت کے درمیان سمجھوتے میں اہم کردار طاہر القادری کے خاندان نے ادا کیا،عنقریب وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد سے طاہر القادری کی ملاقات بھی ... مزید
-
بھارت نے افغانستان کو گندم کی سپلائی کیلئے پاکستان سے راہداری کی اجازت مانگ لی
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ سات روزہ دورہ پر امریکہ جائیں گے، امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی کی دعوت پر امریکہ کا دورہ ہورہا ہے، ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.