دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاصفایا کر دیا، اب ملک بھر میں پیچھا کیا جائے گا،خواجہ آصف،آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے، باقی سے بھی نمٹ لیں گے،دھرنوں سے معیشت کو سنگین نقصان پہنچا،پاکستان میں آزاد عدلیہ آزاد صحافت اور مضبوط جمہورت کے بعدغیر ملکی سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،سرمایہ کاروں کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے پر غور کر رہی ہے ،ایل این جی کی فروری 2015سے باقاعدہ سپلائی بھی شروع ہوجائے گی،وفاقی وزیر کابین الااقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت

منگل 28 اکتوبر 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر پانی بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب میں فوج کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاصفایا کر دیا گیا ہے اور اب ملک بھر میں ان کا پیچھا کیا جائے گا۔وزیر اعظم سات نومبر کو چین کا دورہ کریں گے ،آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے، باقی سے بھی نمٹ لیں گے،دھرنوں سے معیشت کو سنگین نقصان پہنچا۔

پاکستان میں آزاد عدلیہ آزاد صحافت اور مضبوط جمہورت کے بعدغیر ملکی سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے پر غور کر رہی ہے ،ایل این جی کے شعبے میں حکوت تیزی سے کام کر رہی ہے اور فروری 2015سے اس کی باقاعدہ سپلائی بھی شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں بین الااقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیاسے بات چیت کر رہے تھے۔

کانفرنس میں مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ پاکستان میں اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نہایت سازگار حالات ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات بھی دے رہی ہے تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں کمی کا سامنا ہے اور اس کمی پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آزاد عدلیہ آزاد صحافت اور مضبوط جمہورت کے بعدغیر ملکی سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گاپاکستان افواج دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ بیرونی اور مقامی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے پر غور کر رہی ہے ایل این جی کے شعبے میں حکوت تیزی سے کام کر رہی ہے اور فروری 2015سے اس کی باقاعدہ سپلائی بھی شروع ہوجائے گی۔

بعدازا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب سے ملک میں آمن و مان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے دہشت گردی میں کمی واقع ہونے سے بیرونی سرمایہ کار تیزی سے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے پاکستان میں شمسی توانائی ہوائی بجلی پن بجلی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار سمیت دیگرمنصوبے اور وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے موجودہ حکومت سرددیوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں مقامی مارکیٹوں کو رات کے 8بجے تک بند کرنے اور دیگر اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بہت جلد توانائی کے شعبے میں درپیش مشکلات پر قابو پالے گی اس سے قبل کانفرنس کا اغاز کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے سرمایہ کاروں کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب اور مراعات دینا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کرنے والوں کیلئے پرکشش مراعات ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ حد پر کوئی پابندی نہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار مقامی سرمایہ کاروں کے بغیر بھی پاکستان میں سرمایہ کار ی کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں پن بجلی ہوا اور کوئلے سے بجلی کی پیدوار کیلئے سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا رہی ہے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نہایت سازگار ماحول موجود ہے اس وقت معلومات تک رسائی کا قانوں پاکستان میں لاگو ہوچکا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھر پور تحفظ دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :