عمران خان کیخلاف بھیجے گئے ہتک عزت نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،دو نمبر عمران خان تھے جو مشرف کے سامنے بھک گئے تھے ،گا ،عمران خان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی عزت دار ہیں، ابھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھوڑا انتظار کریں۔میڈیا سے گفتگو

منگل 28 اکتوبر 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف بھیجے گئے ہتک عزت نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ، دو نمبر عمران خان تھے جو مشرف کے سامنے بھک گئے تھے ، ابھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھوڑا انتظار کریں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میں معروف ایڈووکیٹ اکرم شیخ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے الزامات پر ہائی پروفائل کیس ہے ہتک عزت کے نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا عمران خان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی عزت دار ہیں عمران خان سے پوچھا جائے دو نمبر تو وہ تھے جو مشرف کے سامنے بھک گئے تھے میں نے تو مشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی تھیں انہوں نے کہا کہ ہتک عزت نوٹس کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہوتی عمران خان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ آر اوز ریٹرننگ الیکشن آفیسر کیا ہوتا ہے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں قہقہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں فی الحال آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ابھی تھوڑا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہیں ملکی نظام میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سفر کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی سے متعلق مجھ سے نہ پوچھا جائے یہ سکیورٹی معاملہ ہے سکیورٹی والوں سے پوچھا جائے ۔