پاک،چین سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت کا ڈرون طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ ،ڈرون کا استعمال بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایئر ونگ کو درست کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، بر طا نو ی اخبا ر

پیر 27 اکتوبر 2014 08:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور چین کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے بھارت نے ڈرونز استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔برطانوی اخبار ”دی میل“ کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے چین کی لداخ کے ساتھ سرحد پر جاری سرگرمیوں کے مشاہدے کے بعد اپنی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی نگرانی پر مامور کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارت نے چینی سرحد کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی کا م کرانا ہیں۔ بھارت نے تبت سرحد پر پولیس کو فضائی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت صرف چینی سرحد کو ہی نہیں بلکہ پاکستانی سرحد وں کی نگرانی بھی جاسوس طیاروں سے کرے گا۔ ذرائع کے مطابق UAVs کا استعمال بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایئر ونگ کو درست کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔حال ہی میں بی ایس ایف کے سربراہ ڈی.کے. پاٹھک نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک پریزنٹیشن دی جس میں کہا گیا پیرا ملٹری فروسز کے فضائی ونگ کو مضبوط کیا جائے۔وزیر داخلہ نے چین کے ساتھ ملنے والے سرحدی علاقے ارونا چل میں ترقیاتی کاموں کے لئے175کروڑ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :