تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوی واپس لیا جائے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو قریبی دوستوں کا مشورہ، عمران خان نے جس طرح سے عام انتخابات کے دوران بدعنوانی کے الزامات عائدکئے ہیں یہ معاملہ قابل معافی نہیں ہے اس لئے دعوی واپس نہیں لیا جائیگا،سابق چیف جسٹس

پیر 27 اکتوبر 2014 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوی واپس لیا جائے۔تاہم سابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عمران خان نے جس طرح سے ان پر عام انتخابات کے دوران بدعنوانی کے الزامات عائدکئے ہیں یہ معاملہ قابل معافی نہیں ہے اس لئے دعوی واپس نہیں لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی جانب سے عمران کے خلاف دعوے کا معاملہ رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے لئے افتخار محمد چوہدری کے وکلاء نے بھر پور تیاری بھی کر رکھی ہے تاہم ان کے بعض قریبی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ دعوی واپس لیا ائے کیونکہ اس دعوی کی وجہ سے عمران خ اور دیگر قائدین افتخار محمد چوہدری پر مسلسل تنقید کرتے اور ان پر الزامات لگاتے ہیں جس سے وکلاء میں بھی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔بہتر ہوگا کہ یہ دعوی واپس لیا جائے مگر افتخار محمد چوہدری نے معذرت کے ساتھ واپس کر دیا۔