محسود جرگے نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی بیت اللہ محسود کے سسر کی سربراہی میں محسود طالبان کے خان سید سجنا سے ملاقات کریگی ،حکومت سے مذاکرات کیلئے آمادہ کریگی

پیر 27 اکتوبر 2014 08:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)ملک کے قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لئے محسود قبائل کے امن جرگے نے طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محسود امن جرگے کے گزشتہ روز یعنی ہفتے کو ٹانک میں ہونے والے ایک اجلاس میں محسود طالبان کو حکومت سے ساتھ مذاکرات کو آمادہ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محسود قبائل کے یہ کمیٹی ڈرون حملے میں مارے جانے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے سسر کی سربراہی میں محسود طالبان کے خان سید سجنا سے ملاقات کرے گی اور انہیں حکومت سے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کریگا۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں طالبان کمانڈر خان سید سجنا نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :