بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا،صوبہ میں جاری بدامنی گزشتہ 30سالوں سے جاری غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے ،مالک بلوچ

پیر 27 اکتوبر 2014 08:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء )وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں بلوچستان میں جاری بدامنی گزشتہ 30سالوں سے جاری غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہے ان پرقابوپانے کیلئے حکومت بھرپورکوششیں کررہی ہیں بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اس طرز کے لوگ یہاں پرموجود ہیں بلوچستان کے حالات کو خراب کرکے بعض قوتیں اپناایجنڈازبردستی مسلط کررہی ہیں شہرمیں امن کوقائم کرنے کیلئے روایائتی طریقہ کارکے ساتھ ساتھ جدیدٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کاخاتمہ کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچی اکیڈمی کے زیراہتمام ماضی کے عظیم دانشورشاعرمیرگل خان نصیرکی کتاب کی رونمائیکی تقریب کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران مشکلات درپیش رہتی ہے ان خطرات کے پیش نظرکوئٹہ مچھ اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوش گوارواقعہ پیش نہ آسکے

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جلد ازجلد سیکورٹی منصوبوں کو مکمل کریں شہرکے داخلی اورخارجی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدیدٹیکنالوجی کواستعمال کرینگے ماضی کی غلط پالیسیوں کوترک کرکے مثبت اوردرست پالیسیاں بنائی جائیں گی تاکہ حالات کوبہتری کی جانب لے جایاجاسکے داعش کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ بلوچستان میں داعش تنظیم نے کتنے پنجے گاڑلئے ہیں لیکن میں یہ ضرورجانتاہوں کہ صوبے میں داعش تنظیم جیسی سوچ رکھنے والے لوگ موجود ہے جوزبردستی اپناایجنڈامسلط کرناچاہتے ہیں حکومت کسی کوبھی صوبے کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیگی اورنہ ہی اس پرخاموش بیٹھے گی ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ یوم عاشورکے موقع پر پاک فوج کو ہائی الرٹ رکھاگیاہے محرم کے دوران سیکورٹی کے انتظامات پولیس اورایف سی کے حوالے کئے گئے ہیں۔