بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی ،چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ‘ رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے بھارتی فورسز کی توپیں خا مو ش

پیر 27 اکتوبر 2014 07:54

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ اور ہرپال سکیٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری بھارتی فورسز نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سویلین آبادی کو ٹارگٹ بنایا بھارت کی جانب سے دھمالہ حاکم والا دافاعی پوزیشن پر واقعہ اشرف شہید پوسٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف وہراس چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی بھارتی سورماؤں کی توپیں خاموش واقعات کے مطابق بھارتی جارحیت کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری بھارتی سکیورٹی فورسز نے ورکنگ باونڈری پر چارواہ سکیٹر پر بلا اشعتال فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی فوج نے پاکستانی سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا لوگوں کی طرف سے پہلے ہی نقل مکانی کر جانے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاکستان چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے بھارتی فورسز کی توپیں بند ہو گئی چناب رینجرز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے خاص طور پر دھمالہ کے مقام پر اشرف شہید پوسٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز نے چارواہ ۔

(جاری ہے)

تلسی پور ۔دومالہ ۔و دیگر دیہاتوں پر گولے برسائے جس کی وجہ سے پاکستانی کسان اپنی دھان کی تیار فصل نہ کاٹ سکے۔

متعلقہ عنوان :