وزیراعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے 2مشیروں اورمعاون خصوصی کا استعفی منظورکرلیا

پیر 27 اکتوبر 2014 07:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے 2مشیروں اورمعاون خصوصی کا استعفی منظورکرلیا ہے۔وزیر اعلی ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مشیر فیصل سبزواری اور عادل صدیقی جبکہ معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرا صغیر احمد اور رؤف صدیقی کے استعفے گورنر سندھ کے پاس ہیں ان کی منظوری بھی وہی کریں گے۔ایم کیو ایم کے رہ نما فیصل سبزواری کے پاس صوبائی محکمہ امور نوجوانان اور عادل صدیقی کے پاس محکمہ کھیل کا قلم دان تھا جبکہ عبدالحسیب معاون خصوصی برائے محکمہ اوقاف تھے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی منظوری کے بعد وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے مشیروں اور وزرا کے استعفے منظور کئے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی جو کوششیں جاری تھیں، ان میں مزید تعطل آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :