نوازشریف کے استعفے تک دھرناختم نہیں ہوگا،30نومبرکوتاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہوگا، عمران خان ،طاہرالقادری کے بعدکپتان کے چلے جانے کی بھول ہے ،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پیر 27 اکتوبر 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اکتوبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف کے استعفے تک دھرناختم نہیں ہوگا،30نومبرکوتاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہوگا،طاہرالقادری کے بعدکپتان کے چلے جانے کی بھول ہے ،دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چوہدری افتخاربھی دھاندلی میں ملوث تھے ،الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوگی ،دھاندلی کوروکنانجم سیٹھی کاکام تھا،لیکن کیاان کی قیمت پی سی بی کے چیئرمین کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہاکہ جسٹس افتخارچوہدری اورجسٹس رمدے نے مجھے ہرجانے کانوٹس بھی بھیجاہے ،ہم خوشیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،ایازصادق کب تک حکم امتناعی کے پیچھے چھپتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے مک مکاکیاہواہے ،ہم لوگوں کولوٹنے والوں کامقابلہ کرنے کیلئے آئے ہیں ،ہم سیاست میں عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں ۔نوازشریف کے استعفے تک واپس نہیں جائیں گے ،یہ سمجھتے ہیں کہ طاہرالقادری کی طرح یہاں سے چلاجاوٴں گا،ایسانہیں ہوگا،30نومبرکے دھرنے میں انسانوں کاسمندرہوگا۔