استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لو اور چندہ دو تحریک میں بن گئی ہے ‘ وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کا کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوا ز کا عمران خان کی عوام سے چندے کی اپیل پر ردعمل

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوا زشریف نے کہا ہے کہ استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لو اور چندہ دو تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے ‘ یہ سب مکافات عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کے لئے عوام سے چندہ کی اپیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہاکہ قسمت کا کھیل دیکھیں استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لو اور چندہ دو تحریک میں بدل گئی ہے۔

وزیر اعظم نوا زشریف سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مکافات عمل ہے۔ اگست 2014ء میں ان کا مطالبہ تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دو اور اب اکتوبر 2014ء میں وہ کہہ رہے ہیں کہ خدا را ہمارے استعفے منظور کرو۔

متعلقہ عنوان :