عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دھاندلی کے حوالے سے تحفظات ہیں ،چوہدری محمد سرور،تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں بھارت میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن ہو سکتا ہے تو یہاں بھی ہونا چاہیے ،گورنر پنجاب

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دھاندلی کے حوالے سے تحفظات ہیں جبکہ تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں بھارت میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن ہو سکتا ہے تو یہاں بھی ہونا چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں کوئٹہ میں صوبائی وزیر نواب ایاز جوگیزئی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں طاہر القادر ی نے دھرنا ختم کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات ہونے چاہیے اور ڈائیلاگ کے دوران دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگاکیونکہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت ہوتی ہے اگر انڈیا میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ،عمران خان، مسلم لیگ(ن) اور دیگر تمام سیاسی جماعتیں یہی چاہتی ہیں کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات ہوں تو ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے چاہیے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان کے وسائل کو بروکار لانا چاہیے کیونکہ بلوچستان کے وسائل سے صرف یہ صوبہ نہیں بلکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ گلوبل پاٹنرشپ فار ایجوکیشن کی جانب سے پاکستان میں تعلیم کیلئے 40ملین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے جس سے بلوچستان میں تعلیم پسماندگی میں کمی آئی گی انہوں نے بتایا کہ کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کو اپنی حکومتوں اور جماعتوں سے نکال باہر پھینکیں تاکہ ملک ترقی کرسکے کیونکہ صوبائی حکومت میں شامل وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات میں یہ معلوم ہوا کہ سابقہ ادوار میں کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اربوں روپے فنڈر ملے جو کرپشن کی نذر ہو گئے کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی پر قابو پانا ہوگا ورنہ آئندہ چند سالوں میں یہاں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگی اس حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے کوئٹہ شہر میں ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ رکھوں گااس موقع پر گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے مختلف تنظیمیں سرگرم ہیں وفاقی حکومت کو ان جیسی تنظیموں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے غیر ملکی سفیروں کو بلوچستان آنے کی اجازت بھی سیکورٹی کی بدحالی کی وجہ سے نہیں دی جارہی محمد خان اچکزئی نے پینے کے پانی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے محدود فنڈز سے ایک سو 7 اسکیمات دیں چکاہوں لیکن بدقسمتی سے اب تک صرف 10 اسکیمات مکمل ہوئی ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی  رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے  منظور کاکڑ اور مشیرخزانہ میرخالد خان لانگو  سردار رضا محمد بڑیچ  عبیداللہ بابت ودیگر موجود تھے۔