پاکستان کے جلد دورے کامنتظر ہوں ، چینی صدر ،حکومت اور پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں ،پاکستان میں بڑے پیمانے پرنئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، ایشیا بینک کے قیام سے خطے کے ممالک کو فائدہ ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:29

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء ) چین کے صدر شی جن ینگ نے پاکستان کے جلددورے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس دورے کیلئے بے تابی سے منتظر ہیں ۔وہ ہفتہ کو یہاں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ، چینی صدر نے اسحق ڈار کو ایشیائی بنک کے قیام کیلئے دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط مشترکہ ترقی میں تعلقات و یکجہتی کے حوالے سے تمام جماعتوں کی خواہشات ،عزم اور اقدامات کے عکاس ہیں ۔

چینی صدر نے اس امید کا اظہا رکیا کہ تمام متعلقہ ممالک ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کو ڈھانچہ جاتی تعمیر برابری ،اعلیٰ صلاحیت کے حوالے سے پلیٹ فارم اورکثیر المقاصد ترقیاتی بنک بنانے کیلئے توڑ کوششیں کریں گے تاکہ وہ تمام ممبر ممالک کی ضروریات کو پورا کرسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بھی ایشیائی بنک کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام ان کے دورہ کے دل کی اتھا گہرائیوں سے منتظر ہیں ، وزیر خزانہ نے کہا کہ اے آئی آئی بی موجودہ کثیر الترقی بنکوں کی کوششوں کا احترام کرے گا ۔

پاکستان کو نئے انفراسٹرکچر کی ترقی کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے ۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ایشیا بنک مختلف ایشیائی ممالک میں انفراسٹرکچر میں خسارے کے خاتمہ کیلئے مالی معاونت مہیا کریگا اور اس سے خطے میں روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر اور چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :