امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور طریقے سے دے رہے ہیں ،سرتاج عزیز،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر اٹھایا ہے ،دہشتگردی ملک کیلئے خطرہ بن چکی ، وزیرستان میں آپریشن کا ردعمل دیگر علاقوں میں آر ہا ہے، فضل الرحمن کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور طریقے سے دے رہے ہیں ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ہم بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور طریقے سے دے رہے ہیں ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ملک کیلئے خطرہ بن چکی ہے کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے وزیرستان میں آپریشن کا ردعمل دیگر علاقوں میں آر ہا ہے ۔