امریکا کا کوئٹہ بم دھماکوں پر اظہار تشویش،واقعہ کی تفصیل معلوم کی جا رہی ہے۔مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 09:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اور ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ میں ، خاتون ترجمان جین ساکی سے جب کوئٹہ بم دھماکوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا ، تو اِس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار ایک قدرتی امر ہے۔ تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ اِس واقع کی تفصیل معلوم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں۔