سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو حتمی نوٹس جاری کردیا، اراکین انفرادی حیثیت سے استعفوں کی تصدیق کریں ، بہت انتظار کرلیا اب وقت ختم ہوگیا، 29 اکتوبر تک تصدیق نہ کرنیوالوں کے استعفے منظور سمجھے جائینگے ، سردار ایازصادق کا نوٹس، 15 سے زائد اراکین مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اسدعمر، سراج محمد خان تاحال قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین برقرار، گاڑیاں بھی زیر استعمال ہیں، استعفے رکوانے کیلئے سراج الحق ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے، ذرائع
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو حتمی نوٹس جاری کردیا، سپیکر ایاز صادق نے کہاہے کہ اراکین انفرادی حیثیت سے استعفوں کی تصدیق کریں ، بہت انتظار کرلیا اب وقت ختم ہوگیا، 29 اکتوبر تک تصدیق نہ کرنیوالوں کے استعفے منظور سمجھے جائینگے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد اراکین مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اسدعمر، سراج محمد خان تاحال قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین برقرار، گاڑیاں بھی استعمال میں ہیں، استعفے رکوانے کیلئے سراج الحق ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے۔
باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایاکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد سے جمعہ کے روز مشاورت بھی کی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 22 اگست کو ان کے سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والے استعفوں پر24 اکتوبر تک تحمل کا مظاہرہ کیا اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر سینئر سیاستدانوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی جبکہ اس سلسلے میں امیرجماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے بھی سیاسی جرگہ کے ساتھ ایاز صادق سے ایک سے زائد ملاقاتیں کیں۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ چوبیس اکتوبر تک انتظار کرنے کے بعد سپیکر نے حتمی نوٹس تحریک انصاف کے اراکین کو بھجوادیاہے جس میں واضح کیاگیاہے کہ وہ اپنے استعفوں بارے انفرادی طور پرآکر تصدیق کریں اگر انہوں نے تصدیق نہ کی تو پھر ان کے استعفے منظور کئے جائینگے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ حتمی نوٹس میں یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ3 ستمبر کو شاہ محمود قریشی دیگر اراکین کے ہمراہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں استعفوں کی تصدیق کیلئے اپنے چیمبر میں آنے کیلئے کہا لیکن وہ چیمبر میں آنے کی بجائے واپس چلے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ سپیکر قومی ا سمبلی نے 29 اکتوبر2014ء تک کی حتمی ڈیڈ لائن دی ہے اور واضح ہدایت کی ہے اگر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین 29 اکتوبر دوپہر 2بجے تک اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی میں سپیکر چیمبر میں نہ آئے اور تصدیق نہ کی تو پھر ان کے استعفے منظور کرلئے جائینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو کسی بھی ممبر کے استعفے کیلئے پورے اطمینان کے بعد فیصلہ کرنا ہوتاہے اور وہ استعفوں کی تصدیق کیلئے تمام اختیارات استعمال کرسکتے ہیں کہ آیا آنے والا استعفیٰ مذکورہ رکن نے رضا کارانہ اور ذاتی خواہش پر دے رہاہے اور بغیر کسی دباؤ کے مستعفی ہورہاہے۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین بارے سپیکر نے مکمل جانچ پڑتال کی اور ہر حوالے سے تصدیق کرنے کی کوشش کی ، ذرائع نے بتایا اب تک سپیکر کو شاہ محمود قریشی سمیت 25 اراکین کے استعفے موصول ہوئے ہیں جن میں سے 15سے زائد اراکین استعفے ہی نہیں دینا چاہتے جس پر سپیکر نے معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔اس سلسلے میں ”خبر رساں ادارے“ نے جب ایک ذمہ دار سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایاکہ سپیکر استعفوں میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی نہیں کررہے بلکہ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق وہ اطمینان کی خاطر وقت لے سکتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ پی ٹی آئی کے اکثر اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے جن میں تین اراکین اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے صنعت پیدوار، سراج محمد خان قائمہ کمیٹی برائے کامرس اور گلزار خان قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کے چیئرمین کی ذمہ داریاں تاحال سنبھالے ہوئے ہیں اور ابھی تک گاڑیاں بھی واپس نہیں ہیں جبکہ اکثر اراکین بھی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں باقاعدگی سے شریک ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ان میں سے اکثر اراکین مستعفی ہونا ہی نہیں چاہتے جس کے باعث سپیکر قومی اسمبلی ان سے استفسار کے بعد ہی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ سپیکر کا کام صرف پوسٹ مین کا نہیں ہے بلکہ تمام ضروری قواعد پر عملدرآمد کے بعد ہی سپیکر استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کیلئے بھجوانے کے پابند ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے جیسے ہی اسمبلی میں آکر تصدیق کی کہ وہ اپنی نشست سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں اور ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے تو فی الفور ایاز صادق نے بغیر کسی تاخیر کے منظور کرلیا ۔ادھر ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ جیسے ہی اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی اور سیاسی جرگہ کے سربراہ سراج الحق کو معلوم ہو اتو انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ استعفے منظور نہ کریں کیونکہ اگر اس طرح کیا گیا تو ملک میں سیاسی بحران ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرجائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستانی شاہینوں کی شاندار باؤلنگ ، کینگروز پہلی اننگز میں 303رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،پاکستان نے دوسری اننگز پر جارحانہ آغاز کیا ، بغیر کسی نقصان کے 38رنز بنا کر 189کی برتری حاصل کرلی ، احمد شہزاد ... مزید
-
بارسلونا فٹبال کلب کی تاریخ کا اہم ترین میچ، فٹبال کلب کی تاریخ میں آج 25 اکتوبر کو ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا،اس میچ میں فٹبال کی دنیا کے دو بہترین کھلاڑ یوں کے علاوہ ... مزید
-
ہاکی کے کھلاڑیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار،کھلاڑیوں کو پولیس اور دوسرے سرکاری محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی، رانا مشہود احمد خان،2006ء کے بعد پولیس میں کھلاڑیوں کی بھرتی کیلئے سفارشات ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات ،کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارکے غلام بن گئی ہیں،شاہ محمودقریشی،آج پیپلزپارٹی میں کوئی بھٹونہیں ،یہ زرداریوں کی جماعت بن چکی ہے ، خطاب
-
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و ڈیلی الاؤنس میں اضافے کا کوئی بل زیرغور نہیں، ترجمان،سپیکر نے اسے رد کر دیا‘ چار ماہ قبل ختم ہو جانے والے ایشو کو آج کے تناظر میں پیش کرنا درست نہیں
-
کوئٹہ ، سائنس کالج چوک پرپولیس اہلکاروں نے معمولی تکرار پر ایڈیشنل سیشن جج لورالائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہسپتال داخل ،تشدد کرنے والے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
-
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی ریٹائر ہوگئے،لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے نئے کور کمانڈر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا
-
امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزم قاری ہاشم علی بری ،پولیس نے ملزم کو امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے منصوبے میں ساتھ دینے پر گرفتار کیا تھا
-
سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقرریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ تفصیلی بحث کے بعد محفوظ کرلیا،آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان
-
پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ،سینٹرل ایگزیکٹو اراکین سے رائے طلب کرلی۔پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ
-
شیخ رشید احمد بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز سے معافی مانگیں،شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے گجرات جلسے میں ڈرون مار گرایا
-
گجرات،پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی زد میں آکرموقعہ پرجاں بحق1زخمی
-
محرم الحرام میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنائی جائے، وزارت پانی وبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت
-
مصر، سینائے میں کار بم حملہ ، 29 فوجی ہلاک،صدر السیسی نے حملے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
-
اوٹاوا حملوں میں ملوث افراد نو مسلم تھے‘ کینیڈین میڈیا
-
آسٹریلوی ڈاکٹرز نے مردہ دل کو دھڑکن دے کر طبی دنیا میں تہلکہ مچادیا، اس تکنیک میں ایسے مریض کا دل حاصل کیا جاتا ہے جس کا دماغ کام چھوڑ دے ، سرجنز
-
یورپی یونین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معاہدہ طے کر لیا
-
کوبانی پر داعش کا قبضہ فی الحال ممکن نہیں، امریکی فوج
-
صدر باراک اوبامہ نے بھارتی نژاد شہری کو سویڈن میں سفیر نامزد کردیا
-
میکسیکو: طلبا کی گمشدگی کے معاملے پر گورنر مستعفی ہوگئے
-
’انرجی ڈرنکس‘ بچوں اور نوجوانوں کے لیے ’خطرنا ک ہیں : تحقیق،انرجی ڈرنکس‘ میں کیفین کی سطح بہت بلند ہوتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے،ماہرین
-
استعفے منظور کریں یا نہ کریں کریں فرق نہیں پڑتا جعلی اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے،عمران خان،مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں لیکن انہوں نے ہماری خواتین کے بارے میں جو کہا اس سے دل دکھا ہے، ... مزید
-
سپریم کورٹ ، 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور ،کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 29 اکتوبرکو کرے گا
-
ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، میاں نواز شریف ،پولیو ایمرجنسی کیلئے فوکس گروپ مرض کے خاتمہ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ ا جلاس کا انعقاد کرے گا ، وزیراعظم ... مزید
-
انقلاب کے ذریعے مظلوم پرور نظام لائیں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری ، لعنت ہے ایسے قانون اور جمہوریت پر جس میں FIR درج کرانے کیلئے لانگ مارچ کرنا پڑے، مستقبل کے سیاستدانوں کی تربیت کیلئے قومی سطح کا ادارہ ... مزید
-
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہی وطن عزیز کی تقدیر بدل سکتے ہیں،صدر مملکت،حکومت ملک میں معاشی خوش حالی لانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، چین کے تعاون سے معاشی راہ داری حقیقت کا روپ دھارنے کے بعد ہمارے ... مزید
-
آپریشن خیبرون کامیابی سے جاری، 8 دنوں میں 60 دہشتگرد ہلاک، 100 نے ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے والوں میں اہم کمانڈر بھی شامل، آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق، بارہ زحمی ہوئے، علاقے ... مزید
-
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت توانائی سے متعلق مشترکہ وزارتی اجلاس
-
نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے
-
سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو حتمی نوٹس جاری کردیا، اراکین انفرادی حیثیت سے استعفوں کی تصدیق کریں ، بہت انتظار کرلیا اب وقت ختم ہوگیا، 29 اکتوبر تک ... مزید
-
ڈی جی پنجاب رینجرز کی صدارت میں سیکٹر کمانڈرزکانفرنس،کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء کا ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تمام پیشہ وارانہ ... مزید
-
شیخ رشید سیا سی یتیم ، اس کا کیا اعتبار کیا جا ئے، خورشید شاہ ،سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا کو ئی اسے تقسیم نہیں کرسکتا، بھارتی جا رحیت خطے کیلئے خطرناک ، مشرف کا بیان بچگا نہ حر کت تھی، قائد حزب اختلاف
-
ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں مارٹر گولے فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان نے اپنی سرحد کو محفوظ نہ بنایا تو وہاں موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، ایران کی دھمکی ... مزید
-
دیوالی کی تقریب کے موقع پربھارتی صدر،وزیراعظم اوروزیرخارجہ کومٹھائی کاتحفہ دیاگیا
-
ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں مہاجرصوبے کا مطالبہ کردیا،متنازع ایشوز ایوان میں نہ لائے جائیں کیوں کہ اس سے سندھ کے عوام میں شدید بے چینی پھیل گئی،وزیر اطلاعات سندھ
-
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ کی نااہلی منموہن سنگھ کوپاکستان کاصدر بنا ڈالا ،کانووکیشن کی تاریخ 28اکتوبرکے بجائے نومبرلکھ دی گئی
-
امریکا کا کوئٹہ بم دھماکوں پر اظہار تشویش،واقعہ کی تفصیل معلوم کی جا رہی ہے۔مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
پاکستان ،بھارت چین سمیت 21 ممالک کی طرف سے نیا ’ایشیائی بینک،معاہدے پر دستخط کردئیے گئے،بیجنگ کے ’گریٹ ہال آف دا پیپل‘ میں 21 ممالک کے نمائندوں نے AIIB کا انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے MOU پر دستخط کیے،امریکا ... مزید
-
داعش کے زور پکڑنے سے پاکستان میں طالبان کی کمر ٹوٹ رہی ہے،برطانوی اخبار،شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے آپریشن نے طالبان کو بھاگنے پر مجبور کردیا ہے،جانشینی کے تنازع کے بعد سے ٹی ٹی پی میں آپس میں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.