ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، میاں نواز شریف ،پولیو ایمرجنسی کیلئے فوکس گروپ مرض کے خاتمہ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ ا جلاس کا انعقاد کرے گا ، وزیراعظم کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے بھی بات چیت کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایوان وزیراعظم کی جانب سے اس اہم ترین معاملے پر پیش رفت کے جائزے اور براہ راست مانیٹرنگ کے علاوہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے حال ہی میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پولیو ایمرجنسی کے لئے فوکس گروپ بھی اس مرض کے خاتمہ پروگرام پر کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کرے گا ۔