بارسلونا فٹبال کلب کی تاریخ کا اہم ترین میچ، فٹبال کلب کی تاریخ میں آج 25 اکتوبر کو ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا،اس میچ میں فٹبال کی دنیا کے دو بہترین کھلاڑ یوں کے علاوہ ہ تاریخ کے پانچ میں سے چار مہنگے ترین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے ، فٹبال تاریخ کے متنازع کھلاڑی لوئس سواریزبھی شرکت کرینگے ، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی اور برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار ، رونالڈو اور انگلینڈ کے وائین رونی مہنگے ترین کھلاڑیو ں میں شامل

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:20

ریال میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء )بارسلونا گذشتہ سیزن کے بعد تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہے جبکہ چیمپیئنز لیگ کی فاتح ٹیم ریئل میڈرڈ اپنے ہوم گراوٴنڈ میں کامیابی کے ساتھ مہم شروع کرنا چاہتی ہے فٹبال کلب کی تاریخ میں آج 25 اکتوبر کو ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا۔اس میچ میں فٹبال کی دنیا کے دو بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

اس میچ کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ اس میں فٹبال کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے علاوہ تاریخ کے پانچ میں سے چار مہنگے ترین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ میچ اپنے عہد کے متازع ترین کھلاڑی کا بھی پہلا میچ بھی ہو گا۔اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں کو چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بارسلونا گذشتہ سیزن کے بعد تعمیرِ نو کے مرحلے میں ہے جبکہ چیمپیئنز لیگ کی فاتح ٹیم ریئل میڈرڈ اپنے ہوم گراوٴنڈ میں کامیابی کے ساتھ مہم شروع کرنا چاہتی ہے۔

اس میچ کی سب سے زیادہ سحر انگ آزی یوروگوائے کے مشہور کھلاڑی لوئس سواریز کی شمولیت ہے۔خیال رہے کہ لوئس سواریز نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی کپ کے ایک میچ کے دوران اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلینی کو کاٹ کھایا تھا جس کے بعد فیفا نے ان پر نو بین الاقوامی میچوں کی پابندی عائد کی تھی۔اس میچ میں ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی اور برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار بھی حصہ لیں گے۔

فوربز میگزین کے تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ریئل میڈرڈ دو ارب دس کروڑ پاوٴنڈ اور بارسلونا دو ارب کروڑ پاوٴنڈ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کلب ہیں۔اس میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑی رونالڈو کے فیس بک پر دس کروڑ جبکہ میسی کے سات کروڑ فالورز ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے وائین رونی تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :