خیبر ایجنسی آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز ایک بار پھر جلوزئی کیمپ پہنچنا شروع ہوگئے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:41

پبی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء ) خیبر ایجنسی آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز ایک بار پھر جلوزئی کیمپ پہنچنا شروع ہوگئے ۔جلوزئی کیمپ آنے والوں میں اکثریت ایک بار جلوزئی سے اپنے علاقوں کو جاکر آباد ہوچکے تھے،پہنچنے والے متاثرین کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کیحالت ابتر،گذشتہ روز باڑہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع جانے کی وجہ سے ایک بار پھر ہزاروں کی تعداد میں قبائل اپنے علاقوں کو چھوڑ کر پشاور کے نواحی علاقوں میں رہائش کیلئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک کثیر تعداد جوکہ کچھ عرصہ قبل علاقے کلئر ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر جلوزئی کیمپ سے اپنے کلیئر علاقوں کو جاچکے تھے اب پھر بے سرو سامانی کی حالت میں جلوزئی کیمپ پہنچنا شروع ہوگئے ۔جہاں پر پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف آئی ڈی پیز پریشانی سے دوچار ہوگئے بلکہ کیمپ انتظامیہ بھی کوئی خبر نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہی ۔جلوزئی کیمپ پہنچنے والوں میں ایک تعداد اپنے عزیزو اقارب جوکہ پہلے سے جلوزئی میں مقیم تھے کے مہمان بن گئے اور باقی ماندہ آئی ڈی پیز اور نئے آنے والوں کیلئے پی ڈی ایم اے کے حکام منصوبہ بندی میں لگ گئے ہے ۔