بھارت سے آمد ورفت کے لئے ایوان کوئی بھی سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے تو حکومت اس کا احترام کرے گی،وزیردفاع کا سینٹ میں جواب

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے آمد ورفت کے لئے ایوان کوئی بھی سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے تو حکومت اس کا احترام کرے گی۔جمعرات کے روز سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں کا دفاع فوج کی ذمہ داری ہے تجارتی راستوں،بندرگاہوں کا انتظام فوج نہیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیرقانون مولابخش چانڈیو کی جانب سے سندھ میں بھی پاک بھارت سرحدوں پر آمد ورفت کی رعایتیں ہونااور راستے کھلنے چاہئیں کے بارے میں سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایوان میں اس حوالے سے متضاد آراء موجود ہیں تاہم اگر ایوان ان سرحدوں کو کھولنے کا فیصلہ کرنا ہے تو حکومت اس فیصلے کا احترام کرے گی،دونوں ایوان پاک بھارت سرحد کو آمد ورفت کیلئے کھولنے کا فیصلہ کریں ،حکومت کو سرحد کھولنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :