پاکستان اورترکی کا دفاعی صنعتی تعاون کو سٹرٹیجک سطح تک بڑھانے پراتفاق کیا،دفاعی تعلقات بہتر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)پاکستان اورترکی نے دفاعی صنعتی تعاون کو سٹرٹیجک سطح تک بڑھانے پراتفاق کیاہے جبکہدفاعی تعلقات بہتر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں یہ اتفاق رائے پاکستان اورترکی کے مابین اعلیٰ سطح کے دفاعی مذاکرات کے دوران کیاگیا،مذاکرات کادسواں روزجمعرات کواختتام پذیرہوا۔تین روزہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی وعالمی امورپرتبادلہ خیال کرتے ہوئے دفاعی صنعتی کے فروغ پراتفاق کیا۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے جبکہ ترک وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف یاسر گلیر نے کی۔دونوں ملکوں نے دفاعی تعلقات بہتربنانے کیلئے معاہدوں پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔فریقین نے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کوسراہا ور اس کو سٹرٹیجک سطح تک بڑھانے کی خواہش ظاہرکی۔

ترک وفدکے سربراہ نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون ،طیاروں کی تیاری ،انجینئرنگ خدمات کے حوالے سے تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں ۔پاک ترکی اعلیٰ سطحی فوجی مذاکراتی گروپ کاقیام 2001ء میں عمل میں لایاگیاتھاجس کامقصددونوں برادرممالک کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دیناتھا۔ترکی کے وفدنے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کابھی دورہ کیااس موقع پروفدنے کامرہ میں تیارہونے والے سترہ تھنڈرطیاروں کی تیاری میں بھی گہری دلچسپی ظاہرکی ۔دونوں ملک ٹریننگ اورمشقوں کے دوران ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں جبکہ پاک بحریہ کی عمان میں ہونے والی مشقوں میں شرکت بھی اہم رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :