(ن) لیگ کے مغوی ایم پی اے رانا جمیل طالبان کے قبضے میں ہیں، پنجاب حکومت

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکمران جماعت کے مغوی ایم پی اے رانا جمیل کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے قبضے میں ہیں جن کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے اور توقع ہے کہ دس سے پندرہ روز میں واپسی ہو جائے گی، اپوزیشن رکن وقاص حسن موکل کے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے داخلہ امور کے وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے ایوان کو بتایا کہ 8ماہ قبل حکومتی ایم پی اے رانا جمیل کو موٹروے سے اغوا کیا گیا انہیں ایک شخص عیسیٰ نے اغواء کیا اور افغانستان چلا گیا جبکہ اس نے مغوی کو ٹی ٹی پی کے حوالے کردیا، عیسیٰ خان ایم پی اے رانا جمیل سے بھی بات ہوئی ہے اس کے علاوہ سیاسی قائدین کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے جن میں مولانا یوسف شاہ اور مولانا سمیع الحق شامل ہیں میں خود بھی جلدی جاؤں گا، مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ اس معاملہ میں بارڈر یار بھی معاملات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :