دھماکے سے میری گاڑی تباہ ہوئی مجھے ٹارگٹ کیا گیا،لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں،مولانا فضل الرحمان

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھماکے سے میری گاڑی تباہ ہوئی اور مجھے ٹارگٹ کیا گیا،لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں،کوئٹہ میں دھماکے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر جب ہماری گاڑیاں جلسہ گاہ سے نکلیں اور ہم ابھی اگلی ہی گلی میں گئے تھے کہ میری گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا،جس سے میری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن چونکہ گاڑی بلٹ پروف تھی اس لئے میں مکمل محفوظ رہا اور اس وقت اپنے ایک دوست کے گھر میں ہوں،انہوں نے کہا کہ دھماکے سے شدید نقصان ہوا ہے،یہ مجھ پر حملہ تھا لیکن میں خوش قسمتی سے بچ گیا ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں تفتیش کرنا اداروں کا کام ہے،میں نے کوئی جرم نہیں کیا میں شریعت کی جنگ لڑ رہا ہوں۔