تھر پارکر میں قحط سالی کے باعث اپریل سے اب تک 249بچے جاں بحق ہوئے ،سرکار ی اعداد وشمار

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)سندھ کے سرکاری اعدادوشمارکے مطابق تھرپارکرمیں قحط سالی کے باعث اپریل سے اب تک 249بچے جاں بحق ہوئے جن میں 5سال سے کم عمربچوں کی تعدادزیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری اعدادوشمارمیں بتایاگیاہے کہ اپریل سے اب تک تھرپارکرمیں قحط سالی کے باعث 249بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ،سب سے زیادہ اموات سول ہسپتال مٹھی میں ہوئیں جہاں پر187بچے جاں بحق ہوئے ان میں 115بچے پانچ سال سے کم عمراور70زائدعمرکے تھے۔

متعلقہ عنوان :