آرمی چیف کی انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات،دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ پر اتفاق

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:26

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)پاکستان اور انڈونیشیا کی فوجی قیادت نے دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے دورے پر آئے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو یہاں انڈونیشیا کی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل موئل ڈوکو سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی سلامتی کے امور،دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان باہمی فوجی شراکت داری،اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانض کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہوں نے دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیاااور اس مقصد کے لئے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :