خیبر ایجنسی ، تحصیل باڑا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، 6 شدت پسند ہلاک ،شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے‘ آپریشن خیبر ون میں اب تک 35سے زائدشدت پسند مارے جا چکے ہیں

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:22

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6شدت پسند مارے گئے۔ ہلاک شدت پسندوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔سیکورٹی زرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف 16کتوبر سے آپریشن خیبر ون جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح تحصیل کے علاقے سپاہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شدت پسند ہلاک ہوئے جن کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔تحصیل باڑا میں سکیورٹی فورسز کی اب تک کی کارروائی کے دوران 35سے زائدشدت پسند مارے گئے ہیں۔جبکہ 5سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے ہیں۔آپریشن کے باعث اڑھائی ہزارخاندان مختلف محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :