ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئی ہیں، عمران خان ، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد اچھا وقت آئے گا ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے،دھرنے کے شرکا ء سے خطاب،دھرنے میں خصوصی افراد کی شرکت

جمعہ 24 اکتوبر 2014 07:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد اچھا وقت آئے گا ، ملک میں ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئیں ہیں۔ نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا ء سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے۔

نئے پاکستان میں ہر کمزور طبقے کی مدد کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئیں۔ سپیشل لوگوں کا کبھی نہیں سوچا گیا۔ سونامی اب گجرات کا رْخ کرے گا۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں معذوروں کا دن منایا گیا ۔جمعرات کی شب عمران خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا،تودھرنے میں خصوصی افرادکی شرکت کابھی ذکرکیا۔اس موقع پرعمران خان کے دائیں جانب گونگی خاتون اوربائیں جانب ایک گونگامردکھڑے تھے جواپنے گونگے بھائیوں اوربہنوں کواشاروں میں عمران خان کی تقریربارے آگاہ کرتے رہے۔عمران خان نے سپیشل بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان میں بھی سمجھانے کی کوشش کی۔