بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،علا قے میں سخت خو ف وہرا س، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی فوج کی جانب شہر ی آ با دی اور پاک فو ج کی اشرف شہید چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ، چناب رینجرز

جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:57

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا بھا رتی فوج نے سرحد پار سے چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جسکے بعد علا قے میں سخت خو ف وہرا س پھیل گیا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ عسکر ی ذرا ئع کے مطابق بھارتی ناریان چیک پوسٹ سے دھمالا کے مقام پر چناب رینجرزکی اشرف شہید چیک پوسٹ پر بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جبکہ سرحد پار سے چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

جو کہ دفاعی پوزیشن پر واقع ہے اور یہ مضبوط دفاعی چیک پوسٹ تصور کی جاتی ہے جبکہ دشمن فوج فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوجاتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی سرحدی خلاف ورزی کے دوران 12 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ورکنگ باوٴنڈری کے قریب سول آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :