کوئٹہ میں قیامت صغریٰ، فائرنگ، بم ، خودکش دھماکے، 13افراد جاں بحق، خودکش حملے کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن تھے
جمعہ 24 اکتوبر 2014 04:57
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 2کارکن جاں بحق جبکہ31زخمی ہوگئے 10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے 6گاڑیوں،8دکانوں کوشدیدنقصان پہنچا جبکہ متعدد عمارتوں دکانوں اورگاڑیوں شیشے ٹوٹ گئے مولانافضل الرحمن بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے وہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے دھماکے کے بعد آسمان پردھویں کے بادل چھاگئے اوربھگدڑ مچ گئی صادق شہیدگراؤنڈ میں مفتی محمودکانفرنس کے اختتام پر دھماکے کے بعد گراؤنڈ کے تمام دروازے بند کردئیے لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال پہنچادیاگیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے صادق شہیدگراؤنڈ میں مولانامفتی محمودکانفرنس ہورہی تھی جس سے جمیت علماء اسلام کے مرکزی امیررکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمن سمیت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی اورصوبائی قائدین بھی کانفرنس میں شریک تھے کانفرنس کے اختتام پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرجیسے ہی اپنی بلٹ پروف گاڑی میں کانفرنس سے روانہ ہوئے توان کی گاڑی روڈپرپہنچی ان کی گاڑی سے کچھ فاصلے پرخودکش حملہ آورنے اپنے آپ کو آرچر روڈاورمیکانگی کے کارنرکے قریب اڑالیاجس سے مولانافضل الرحمن بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے معجزانہ طورپر محفوظ رہے خود کش حملے میں جمعیت علماء اسلام کے2کارکن محمدعثمان سکنہ قلعہ عبداللہ،شاہ محمدسکنہ ہرنائی موقع پر جاں بحق ہوگئے خود کش حملہ آورکے چیتھڑے اڑ گئے حملے میں31کارکن عبدالناصر،عبدالباری،کفایت اللہ،امان اللہ،عین اللہ،افتخار،محمدہاشم،عبدالسلام ،عبدالخالق،محمدصدیق،محمدفیصل،علی حسن،عبدالروف،شاہ زاہد،فیصل احمد،محمدعامر،قمررشید،محمدرحیم،سمیت دیگرشامل ہے زخمیوں میں سے 10کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے علاقے میں دھویں کے بادل چھاگئے اورخوف وہراس پھیل گیالوگوں میں بھگدڑمچ گئی اورلوگوں نے ادھرادھربھاگناشروع کردیادھماکے کے فوراََ بعد گراؤنڈ کے دورازے بند کردئیے گئے دھماکے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ،فرنٹےئرکور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی علاقے کوگھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کو سول سنڈیمن ہسپتال پہنچادیاگیاجہا ں پرایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اورعملے کو طلب کرلیاگیاجمعیت کے کارکنوں کی بڑی تعداداپنے زخمی ساتھیوں کوخون کے عطیات دینے کیلئے ہسپتال پہنچ گئی دھماکے سے 6 گاڑیوں،8دکانوں سمیت عمارتوں کوشدیدنقصان پہنچاجبکہ متعدد دکانوں گاڑیوں گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں 8کلودھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیایادرہے کہ جمعیت علماء اسلام نے مولانامفتی محمود کانفرنس میں 3ہزارسے زائداپنے سیکورٹی اہلکارتعینات کررکھے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے گراؤنڈ میں150پولیس اہلکارتعینات کئے گئے تھے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اوردیگراداروں کے ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردئیے ہیں صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی سمیت دیگرپولیس اورانتظامی آفیسران بھی جائے واقعہ پہنچے ذرائع کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آورکی اعضاء اکھٹے کرلئے ہیں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پرخودکش حملہ ہواہے اورمیں محفوظ اورخیریت سے ایک دوست کے گھرپرہوں دھماکے کے بعد افراء تفری پھیل چکی ہے ۔
(جاری ہے)
قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے قافلے پر دھماکے کے نتیجے میں دو راہگیر جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
جمعرات کے روز کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں 9 افراد کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران جونہی ایف سی کا قافلہ کامرانی روڈ پر پہنچا تو وہاں پر دکان کے باہر کھڑے موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو راہگیر سردار اور راؤف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ایف سی اہلکاروں اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ کے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا وہاں پر ڈاکٹرز نے متعدد زخمیوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیاجہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔اس موقع پر سریاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکے میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ادھرصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی اورکرانی روڈپریکے بعد دیگرے فائرنگ کے دومختلف واقعات میں 9افرادکوقتل جبکہ 1زخمی کردیاحملہ آورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ بلوچستان،وزیراعلیٰ پنجاب،تحفظ نفاذ فقہ جعفریہ،بلوچستان پولیٹیکل فورم ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سانحہ ہزارگنجی کی مذمت کی جبکہ ایچ ڈی پی نے واقعہ کیخلاف جمعہ کوشہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال اورتین روزہ سوگ کااعلان کیاہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی ہزارگنجی سبزی منڈی میں سبزی اورپھل فروٹ کی خریداری کے بعد بغیرپولیس اسکواڈکے جارہے تھے کہ ہزارگنجی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لوکل مزدابس پراندھادھند فائرند کردی جس کے نتیجے میں بس میں سوارسبزی فروش 8افرادموقع پر ہی جاں بحق اورایک شخص حاجی شاہنواز زخمی ہوگیافائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس،فرنٹےئرکور کاعملہ موقع پر پہنچ گیااورعلاقے کوگھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اورکمبائنڈملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیاریسکو ٹیموں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاعینی شاہدین کاکہناہے کہ واقعہ کے بعد لوگ ادھرادھربھاگ رہے تھے اورحملہ آوروں نے نقاب کررکھے تھے ہزارگنجی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 8افراد میں سے 5کی شناخت سائیں عزیز،عاشر،علی شاہ،سفیرعلی،غلام حسین کے ناموں سے کی گئی جبکہ تین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی نعشیں ہسپتال میں پڑی ہوئی ہے اسی طرح کرانی روڈپرفائرنگ کے ایک اورواقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبداللہ کوقتل کردیااورفرارہوگئے نعش بی ایم سی ہسپتال پہنچادی گئی کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایاکہ ہزارہ برادری کی گاڑیاں سبزی منڈی لانے اورلے جانے کیلئے باقاعدہ طورپرخصوصی اسکواڈارنفری مخصوص ہے مذکورہ بس ہزارگنجی میں سامان کی خریداری کے بعد بغیراسکواڈاورسیکورٹی سمیت کسی کوبتائے بغیروہاں سے روانہ ہوگئے اورراستے میں یہ واقعہ پیش آگیاایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ اعتزازاحمد گورایہ نے بتایاکہ بس کے ڈرائیور سے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے سبزی منڈی آنے والی چھ گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تاہم یہ گاڑی بغیر اطلاع آئی تھی ایس پی سریاب عمران قریشی کاکہناہے کہ بس واپس آ رہی تھی جس پرہزارگنجی کے قریب فائرنگ کی گئی گورنر اور وزیراعلی بلوچستان نے ہزار گنجی فائرنگ واقعہ کا نوٹس تو لے لیا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئٹہ میں ہزار گنجی میں ہزارہ ٹاون سے سبزی و پھل کی خریداری کیلئے آنیوالوں پر فائرنگ کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ سال بھی اسی مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور متعددزخمی ہوئے تھے اسی طرح چند روز قبل بلوچستان کے علاقے حب میں ساکران روڈ پر بھی فائرنگ کر کے پولٹری فارم کے 8 ملازمین کو قتل اورایک کوزخمی کر دیا گیا تھا۔مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت تحفظ عزاداری کونسل نے سانحہ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت دہشت گردوں کی سرکوبی میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے۔ جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرداؤد آغا نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جائے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہزارگنجی کے علاقے میں بے گناہ سبزی فروشوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کوصوبائی حکومت کی غفلت اورانتظامیہ کی نااہلی کی واضح ثبوت ہے نادیدہ قوتیں ایسے واقعہ کے ذریعے عوام کو باہم ودست گریباں کرکے شہرکوخانہ جنگی کی طرف لے جاناچاہتی ہے ایچ ڈی پی کا8افرادکی ہلاکت اور2افراد کے زخمی ہونے پرشدیدردعمل کااظہارکیاگیابلوچستان پولیٹیکل فورم کے چےئرمین حلیم ترین نے ہزارگنجی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کو تبدیل کیاجائے جس کی غفلت یہ واقعہ پیش آیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 24 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسرفرازخان ،مصباح الحق اوراسدشفیق ڈٹ گئے ،پاکستان نے پہلی اننگزمیں 454رنزبناڈالے ،آسٹریلیانے بغیرکسی نقصان کے 113رنزبنالئے، وارنہ 75اورراجرز31رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود
-
پی سی بی گورننگ بورڈ نے کااجلاس ،آئی سی سی کی صدارت کیلئے پاکستان سے موزو ں شخص کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم
-
حلقہ پی پی 162 کے ضمنی انتخابات،مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چودھری حسان ریاض نے متحدہ اپوزیشن کے ا میدوار کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی،پولنگ کے دوران متعدد اسٹیشنوں پر معمولی لڑائی جھگڑے کاسلسلہ دن بھر ... مزید
-
قومی نجکاری کمیشن کوپی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز نکالنے اور مکمل مینجمنٹ کی تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا کہا گیا ہے، شیخ آفتاب،پی آئی اے کے 34طیارے فلیٹ میں شامل تھے9ناکارہ ہوگئے ، خراب طیاروں کو گراؤنڈ ... مزید
-
میڈیا براڈکاسٹرز و کیبل ٹی وی آپریٹرز کے لئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، نئے ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان یا اسلامی اقدار کے خلاف مواد پیش نہیں کیا جاسکے گا‘ عدلیہ اور مسلح افواج ... مزید
-
30 جون 2013ء تک 225 ڈیزل الیکٹرک ریلوے انجن قابل مرمت تھے ان کی مرمت کے لئے تین ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم صرف کی گئی اور 152 انجنوں کی مرمت کر لی گئی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا وزرا ء سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی،کاکردگی کے تحت بعض وفاقی وزراء کے قلم دان تبدیل کیے جانے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی کے170 اراکین کا بنیادی تنخواہ12 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے ‘ ڈیلی الاونس 650 سے بڑھا کر5 ہزار ، کنوینس الاونس 400 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے ، ٹریولنگ الاونس 5 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر15 روپے ... مزید
-
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا گیا،لاہور میں عاشورہ کے موقع پر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر بھی غور
-
عمران خان کے دھرنے میں خصوصی افرادکی شرکت،2گونگے عمران کی تقریرکااشاروں میں ترجمہ کرتے رہے
-
پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، لو گو ں میں خو ف وہرا س پھیل گیا ، زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ مرکز کشمیر میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا
-
سپریم کورٹ نے ابراہیم بنام سٹیٹ نیب کیس میں چیئرمین نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت دے دی، سابق چیف جسٹس نے 612 ارب روپے کی رقم واپس نکلوائی‘ نیب نے اپنے قیام کے دورانئے میں بھی ... مزید
-
حدود آرڈیننس کیس ،سپریم کورٹ نے مدعاء علیہان کو طلب کر لیا ، اسلامی تعلیمات کو اس کی روح کے مطابق نہیں سمجھا جارہا ،سلام عورت کی گواہی اور کردار کی حوصلہ شکنی نہیں کرتا،فوجداری مقدمات میں عورت کی ... مزید
-
سعودی عرب، امریکی فوجیوں پر حملوں کا منصوبہ بنانے میں ملو ث 13 افراد کو قید کی سزا، سزا پا نے والو ں میں 11 سعودی، ایک قطری اور ایک افغان شہری شامل ہے
-
نائیجیریا،بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغوا کر لیں
-
آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد منظور کر لی
-
اوٹاوا میں فائرنگ کے بعدامریکہ‘کینیڈا کی فضائیہ الرٹ،کینیڈین دارالحکومت میں امریکی سفارت خانہ بند ،عملے کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی
-
امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام میں آئی ایس خلاف 15 فضائی حملے
-
پیرو،ٹاس کے ذریعے شہر کے نئے مئیر کا انتخاب
-
وائٹ ہاوٴس کی باڑ پھلانگنے والے شخص کو حکام نے تحویل میں لے لیا
-
میکسیکو ‘500سے زائد مسخروں کی قہقہے لگا کر ریکارڈ بنانے کی کوشش ، اس کوشش کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا ،منتظمین
-
میکسیکو‘ لاپتہ طلباء کا معاملہ حل نہ کرنے پر مظاہرین نے عمارت کو آگ لگا دی
-
کوئٹہ میں قیامت صغریٰ، فائرنگ، بم ، خودکش دھماکے، 13افراد جاں بحق، خودکش حملے کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمن تھے
-
بھارت کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے مگر ہم ایسا نہ ہونے دیں گے، سرتاج عزیز،اس مرتبہ جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں وہ تعداد اور شدت میں پہلے سے زیادہ ہیں ، مودی حکومت کے آنے کے بعدکشیدگی بڑھ گئی ہے ،وہ جوکچھ ... مزید
-
بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،علا قے میں سخت خو ف وہرا س، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی فوج کی جانب شہر ی آ با دی اور پاک فو ج کی اشرف شہید چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ... مزید
-
اسلام آباد میں دن کو دھرنے اور رات کو مجرے ہوتے ہیں، اسلام آباد میں بڑی سازش ہوئی ہم نے ناکام بنادیا ہے،مولانا فضل الرحمن،،ملک 40سال کی کرپشن میں اتنا تباہ نہیں ہوا جتنا چالیس دن کے دھرنے میں تباہ ... مزید
-
کوئی ڈیل نہیں کی یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نظام تبدیل نہیں کرلیتے،ڈاکٹر طاہر القادری ، انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کرانے کی سازش کی گئی تو موجودہ ناجائز الیکشن کمیشن کے تحت انتخابات نہیں ... مزید
-
پاکستان صنعتی انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، قوم ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی ہر قوت کا راستہ روک دے،ممنون حسین، قوم بازی گروں اور دھوکے بازوں کو پہچانے،گزشتہ کئی دہائیوں کی بدامنی اور ... مزید
-
قومی اسمبلی میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور، حکومت بھارت سے باہمی مذاکرات کو آگے بڑھائیں ، معاملہ ... مزید
-
بھارت ورکنگ باؤنڈری پر بنکر بنانا چاہتا ہے ،ا جازت نہیں دیں گے، پاکستان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات جنگ بندی سمجھوتے کی واضح خلاف ورزی ہیں، اقوام ... مزید
-
ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئی ہیں، عمران خان ، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد اچھا وقت آئے گا ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے،دھرنے کے شرکا ء سے خطاب،دھرنے میں خصوصی افراد کی شرکت
-
دھرنوں کا خاتمہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ سب کی فتح ہے تنقید کی گنجائش نہیں ہے ، اب حکومت حالات ذہن میں رکھ کر مشاورت سے آگے بڑھے،خورشید شاہ،طاہر القادری تو واپس چلے گئے تاہم حکومت کو اس پر زیادہ ... مزید
-
خیبر ایجنسی ، تحصیل باڑا میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، 6 شدت پسند ہلاک ،شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے‘ آپریشن خیبر ون میں اب تک 35سے زائدشدت پسند مارے جا چکے ہیں
-
کالعدم تنظیم جنداللہ نے مولانافضل الرحمن پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی
-
وزیر اعظم نواز شریف سے نیپالی وزیر خارجہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو،سارک ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں،اس سلسلہ میں نیپال اہم کردار ادا کر سکتا ہے ... مزید
-
آرمی چیف کی انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات،دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ پر اتفاق
-
بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات چندروز میں مکمل ہوجائے گی،خواجہ آصف، صارفین کو زائد رقم واپس اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، قومی اسمبلی میں بیان
-
مسئلہ کشمیر کا حل، بھارتی حکومت بہانے بنارہی ہے، بلاول بھٹو، بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا اس لئے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتا رہتا ہے اور مسلسل پاکستان کے امن عمل کو سبوتاڑژکر رہا ہے، پاکستانی ... مزید
-
ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت میں ایک سال توسیع کی منظوری
-
وزیر اعظم نااہلی کیس،اہم آئینی و قانونی نکات پر اٹارنی جنرل سے 7 روز میں جواب طلب ،صادق اور امین کے حوالے سے اب فیصلہ ہو جانا چاہیے ،ممکن ہے عدالت کو 18 کروڑ عوام کو ہی صادق و امین کی سند جاری کرنا پڑے ... مزید
-
تھر پارکر میں قحط سالی کے باعث اپریل سے اب تک 249بچے جاں بحق ہوئے ،سرکار ی اعداد وشمار
-
بھارتی وزیراعظم کی سیاچن میں فوجیوں سے ملاقات ،میں بھارت کے ہر شہری کی طرف سے جوانوں کیلئے یہ پیغام لے کر سیاچن جا رہا ہوں کہ ہم تمہارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مودی کا ٹوئٹ ،بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ ... مزید
-
دھماکے سے میری گاڑی تباہ ہوئی مجھے ٹارگٹ کیا گیا،لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں،مولانا فضل الرحمان
-
طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہماری مشاورت سے کیا،چوہدری شجاعت،حکمران صرف سیاست کریں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو سب ختم ہوجائیگا، رحمان ملک،حکومتی وزرا بیانات میں شائستگی لائیں اورگالیاں ... مزید
-
(ن) لیگ کے مغوی ایم پی اے رانا جمیل طالبان کے قبضے میں ہیں، پنجاب حکومت
-
پاکستان اورترکی کا دفاعی صنعتی تعاون کو سٹرٹیجک سطح تک بڑھانے پراتفاق کیا،دفاعی تعلقات بہتر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط
-
بھارت سے آمد ورفت کے لئے ایوان کوئی بھی سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے تو حکومت اس کا احترام کرے گی،وزیردفاع کا سینٹ میں جواب
-
تحریک انصاف کا ملک میں مخصوص افراد کے معیارِزندگی کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ ،ان افرا د کو خصوصی شہری و سماجی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان
-
مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملہ، رہنماوٴں کا جمعیت علمائے اسلام کے قائد کو ٹیلیفون، واقعہ کی شدید مذمت
-
خیبر ایجنسی آپریشن سے متاثر ہونے والے آئی ڈی پیز ایک بار پھر جلوزئی کیمپ پہنچنا شروع ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.