بنوں،شاہد آفریدی آئی ڈی پیز سے دوستانہ میچ کھیلنے پہنچ گئے،متاثرین آپریشن کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،شاہد آفریدی کا شاندار استقبال کیا ،آئی ڈی پیز نوجوانوں میں صلاحیتیں نظر آئیں، یہ ملک کا نام روشن کر سکتے ،شاہد آفریدی، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، بریگیڈئر امتیاز

جمعرات 23 اکتوبر 2014 08:13

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)بکاخیل میں آئی ڈی پیز سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے شاہد آفریدی بنوں پہنچ گئے ۔آئی ڈی پیز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔بدھ کیر وز بنوں میں بکاخیل کے آئی ڈی پیز متاثرین کے ساتھ شاہد آفردی کرکٹ کھیلنے کے لئے پہنچ گئے جہاں پر آفریدی الیون اور آئی ڈی پیز الیون کے درمیان میچ ہوا ۔شاہد آفریدی الیون نے میچ جیت لیا ۔

آپریشن متاثرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور انہوں نے میچ سے خوب لطف و اندوز اٹھایا۔اس موقع پر فوج کے بریگیڈئر امتیاز کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کا پورے ملک پر حق ہے اور یہ لوگ کافی ذہین اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اگر انہیں موقع دیا جائے تو یہ ملک کا روشن کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد شاہدآفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ہے اور دوستانہ میچ میں بچوں کے اندر کافی صلاحیتیں نظر آئیں اگر انہیں بین الاقوامی سطح پر موقع دیا جائے تو وہ ملک کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک احسن اقدام ہے ہے جنہوں نے اس میچ کا اہتمام کیا ۔دریں اثناء شاہد آفریدی جب بکال خیل پہنچے تو آئی ڈی پیز نے تالیاں بجا کر ان کا شاندار استقبال کیا۔