پاکستان سے غیر قانونی طور پر 35 ارب روپے کی جیولری باہر بھیجے جانے کا انکشاف، زرمبادلہ بھی پاکستان کو نہیں مل سکا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) پاکستان سے غیر قانونی طور پر 35 ارب روپے کی جیولری باہر بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے زرمبادلہ بھی پاکستان کو نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے 35 ارب روپے کی جیولری جعلی کسٹم دستاویزات کے ذریعے باہر بھیجی گئی ہے اور ایک سال کے دوران اتنی بڑی مقدار میں جیولری پاکستان سے باہر بھیجی گئی ہے واضح رہے کہ سونا اور جیولری کو پاکستان سے باہر نہیں بھیجا جاسکتا تاہم 23 کیرات کی جیولری باہر بھیجنے کیاجازت ہے جیولری باہر بھیجنے کے لئے کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد کے چکچھ بڑے جیولرز کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے گرفتاری پر دھمکیاں بھی دی ہیں وزیر داخلہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس جیولری کا زرمبادلہ بھی پاکستان کو نہیں ملا اور یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اتنی بڑی فنڈنگ دہشت گرد اپنے مقاصد کیلئے استعمال نہ کررہے ہوں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں وزیر داخلہ نے دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے ملزمان کے چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :