کینیڈین وزیراعظم کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات منسوخ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 08:04

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات منسوخ کردی۔ وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کو گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرنی تھی۔

(جاری ہے)

کینیڈا کی حکومت نے ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت سے نوازنا تھا۔ اس سے قبل کینیڈا کی پارلیمنٹ میں دو تین حملہ آور گھس گئے، ایک مسلح شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں گھسنے سے پہلے حملہ آوروں نے جنگ کی یادگار پر بھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :