میں نے کبھی عمران خان سے یہ نہیں کہا اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہیں دیاتومیں مرتے دم تک دھرنادوں گا،جاویدہاشمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ میں نے کبھی عمران خان سے یہ نہیں کہاکہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتومیں مرتے دم تک دھرنادوں گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے موبائل فون کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کایہ بیان کہ میں نے ان سے کہاتھاکہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تومیں مرتے دم تک دھرنادوں گا،جھوٹ پرمبنی ہے اوراگرعمران خان کے پاس اس بات کے کوئی ثبوت ہیں تووہ قوم کے سامنے لائیں ،میں عمران اورقوم سے معافی مانگ لوں گا۔

متعلقہ عنوان :