پاکستان کا اقوام متحدہ پر مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی بحالی پر زور

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:59

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) پاکستان نے اقوام متحدہ پر مشرقی وسطی میں معاملات کے حل کیلئے واضح اہداف ، نظام الاوقات اورپیش رفت پرمبنی امن مذاکرات جلد دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعودخان نے مشرق وسطی کی صورتحال پر ہونے والے مباحثے کے دوران کہی۔نہوں نے کہاکہ 1967 میں طے کی گئی سرحدی حدود کے مطابق فلسطین کے آزاد ریاست کی حیثیت سے قیام کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔