چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا انڈونیشیا میں آرمز و سپیشل وہیکلز مینوفیکچرنگ پنداد کارپوریشن کا دورہ،دورہ میں انڈونیشیا کے اعلیٰ دفاعی حکام کی چیف آف آرمی سٹاف کو پنداد کارپوریشن میں سہولیات اور پیداوار بارے بریفنگ،آرڈیننس فیکٹری واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ساتھ ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:56

راولپنڈی/جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز انڈونیشین آرمز و سپیشل وہیکلز مینوفیکچرنگ (پنداد کارپوریشن) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے اعلیٰ دفاعی حکام نے کارپوریشن میں سہولیات اور پیداوار بارے بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرڈیننس فیکٹری واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ساتھ ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے فیکٹری میں تیار کردہ تمام قسم کی فوجی گاڑیاں دیکھیں اور سہولیات کا چکر لگایا۔

متعلقہ عنوان :