کراچی پاکستان کی زنجیرسندھ کے تاج میں کوہ نوراورمنی پاکستان ہے ، بلاول بھٹوزرداری،مرجائیں گے کراچی ،سندھ اورجناح کاپاکستان نہیں دیں گے،لاڑکانہ میں دیوالی کی تقریب سے خطاب

جمعرات 23 اکتوبر 2014 07:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کی زنجیرسندھ کے تاج میں کوہ نوراورمنی پاکستان ہے ،مرجائیں گے کراچی ،سندھ اورجناح کاپاکستان نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہاکہ سندھ کی واحدحکومت ہے جودیوالی کی تقریب منارہی ہے ،اوراقلیتوں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کی زنجیرہے یہ سندھ کے تاج میں کوہ نوراورمنی پاکستان ہے ،مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں ،مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں اورمرویسوں مرویسوں مگرجناح کاپاکستان نہ ڈیسوں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کواکیلانہیں چھوڑیگی۔