لندن میں کشمیر کے معاملے پر پاکستانی گروپ کی بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالنے کا مطالبہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھا چکے ہیں ،بھارت،برطانیہ نے کشمیر بارے کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ترجمان وزارت داخلہ سید اکبر الدین

بدھ 22 اکتوبر 2014 09:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ لندن میں ایک پاکستانی گروپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے انڈیا مخالف ریلی نکالنے کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے جس پر ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ برطانیہ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ سشما سوراج نے لندن میں برطانوی نائب وزیر اعظم نیک کلیگ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی گروپ کی جانب سے لندن میں بھارت مخالف ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کے معاملے پر بھی بات کی تھی جس پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی کیونکہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے اور دونوں ملک مل کر ہی اس معاملے کا متفقہ حل نکال سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے برطانوی حکام کر دیا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔