چوہدری شجاعت نے طاہرالقادری سے دھرناجاری رکھنے کی استدعاکی تھی،قادری ،شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی ، آپ زیادہ نہیں صرف ایک ہزارکارکنان ہی مجھے دھرنے میں دے دیں تاکہ میں اپنے ایک ہزاربندوں کوکچھ دنوں کاآرام دے سکوں ، طاہرالقادری کا سوال ، چوہدری شجاعت جواب نہ دے سکے

بدھ 22 اکتوبر 2014 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،جس میں پتہ چلاہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے دھرناجاری رکھنے کی استدعاکی تھی جس پرڈاکٹرطاہرالقادری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے اورمیرے ساتھیوں کویہاں دھرنادیتے ہوئے پورے پنڈال میں سے مسلم لیگ ق کے ورکرزدکھادیں جوآج بھی دھرنے میں موجودہوں آپ لوگ وقتی طورپرآتے جاتے رہے ہیں ،اتحادکرکے میں آپ کے ساتھ چلاتھامگرجتنی بھی تکالیف برداشت کیں وہ سب کی سب پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے برداشت کی ہیں ،یہاں تک کے ان میں سے تین جوان زندگی کی بازی بھی ہارگئے ،لاکھوں کے اخراجات لوگ اپنی جیبوں سے کررہے تھے اورجس طریقے سے مرہم رکھناچاہئے تھااس طریقے سے مسلم لیگ ق نے اپناکردارادانہیں کیا،لوگ کہنے کوتوکہہ دیتے ہیں کہ دھرناجاری رکھناچاہئے آخرکس بات پردھرناجاری رکھناچاہئے ،میں اپنے لوگوں پرزیادہ ظلم نہیں کرسکتا،لوگوں نے جس طرح سے قربانیاں دیں میں ان قربانیوں کوپھل لگاناچاہتاہوں ،میں تمام لوگوں کوان کے گھروں میں بھیج رہاہوں تاکہ یہ آنے والے متوقع بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرسکیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران چوہدری شجاعت حسین نے ضدکی کہ آپ باقی لوگوں سے بات کرلیں عمران خان سے بھی مشاورت کرلیں اس پرڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ کیاعمران خان نے جلسے کرنے کیلئے دھرنے کے دوران مجھ سے مشاورت کی تھی ،جب انہوں نے مشاورت نہیں کی تومیں اپنے لوگوں کواورکتنے امتحان میں ڈال سکتاہوں ۔

خبر رساں ادارے کوذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے چوہدری شجاعت سے کہاکہ آپ زیادہ نہیں صرف ایک ہزارکارکنان ہی مجھے دھرنے میں دے دیں تاکہ میں اپنے ایک ہزاربندوں کوکچھ دنوں کاآرام دے سکوں ،اس کاکوئی جواب چوہدری شجاعت نہ دے سکے ۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے چوہدری شجاعت پرواضح کیاکہ دھرناختم کرنے کافیصلہ میراہی نہیں یہ آپ سب نے کیاہے اس کی وجہ یہ ہے کہ متحدہ وحدت المسلمین محرم الحرام کی وجہ سے کسی طورپربھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گی ان کے بہت سے ساتھی یہاں دھرنے میں بیٹھے ہیں ،دوسری بات یہ ہے کہ محرم الحرام ایک ایسامہینہ ہے جس کااحترام ہم سب پرلازم ہے ،میں ایک مذہبی سکالربھی ہوں لوگ میری باتوں کومیرے عمل کومثال کے طورپرلیتے ہیں ،میں نہیں چاہتاکہ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے میں کسی قسم کاکوئی ناخوشگوارواقع پیش آئے ۔

طاہرالقادری نے واضح طورپرکہاکہ لاہورسے صرف اکیلاچلاتھااوریہاں بیٹھابھی اکیلاہوں اب جانے کافیصلہ کررہاہوں وہ بھی اکیلاہونے کی وجہ سے کررہاہوں میرے لوگ مقدمات میں پھنسے ہیں ،کتنے زخمی ہوکرہسپتالوں میں پڑے ہیں میں کس حدتک انہیں زبردستی یہاں بٹھاوٴں ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کومزیدبتایاکہ میں اب اپنے کارکنان کومزیدامتحان میں نہیں ڈال سکتا۔

عمران خان سے مشاورت پرایک بارپھرچوہدری شجاعت حسین نے اصرارکیاتواس پرڈاکٹرطاہرالقادری نے انہیں تجویزدی کہ وہ خودعمران خان کے کنٹینرپرچلے جائیں اوران سے مشاورت کرکے انہیں اس حوالے سے بتائیں ،جس پرچوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ آپ کادھرناختم کرنے کاپروگرام ٹھیک ہے اب ہم مل کرپورے ملک میں جلسے کریں گے اوریوں تلخیوں سے شروع ہونے والی ملاقات باالآخرخوشی اوررضامندی سے ختم ہوئی۔