دھرنے سے واپسی کے موقع پرطاہرالقادری کی کارکنوں سے الوداعی ملاقات،نیک خواہشات کااظہارکیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے اسلام آبادمیں جاری دھرناختم کرنے کے اعلان کے بعدواپسی کے موقع پرکارکنوں سے الوداعی ملاقات کی اوران کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی رات طاہرالقادری کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعددھرنے میں شریک کارکنوں کی بڑی تعدادکنٹینرکے باہرجمع ہوگئی اورکارکنوں نے اصرارکیاکہ اپنے قائدسے ملاقات کے بغیرنہیں جائیں گے ۔

اس موقع پرطاہرالقادری کنٹینرسے باہرآئے اورکارکنوں کی ایک بڑی تعدادسے باری باری ہاتھ ملاتے رہے اورخواتین کے سروں پرہاتھ پھیرتے رہے اوران کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پر طاہرالقادری نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور میڈیا سے اظہار تشکر کیا ۔