الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں کے نفاذ کیلئے ہائیکورٹ جتنے اختیارات مانگ لیے،آئین کے تحت شفاف انتخابات کے لیے اپنی تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوا دیں،الیکشن کمیشن،پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق آ ج اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں کے نفاذ کے لیے ہائی کورٹ جتنے اختیارات مانگ لیے ، شفاف انتخابات سے متعلق تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوا دیں ، دوسری جانب پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق آ ج جمعرا ت کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت شفاف انتخابات کے لیے اپنی تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوا دیں ، کمیشن نے ملک بھر میں کسی بھی شخص کو طلب کرنے اور دستاویزات فراہم کرنے کا اختیار بھی مانگا ہے ، تجاویزمیں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی حیثیت ہائی کورٹ کے فیصلوں جیسی ہونی چاہئے ، دوسری جانب پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اجلاس آ ج جمعرا ت کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے سمیت انتخابی اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔