شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کمانڈر داؤد مٹہ سمیت30دہشتگرد ہلاک ، 4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:39

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جٹ طیاروں کی بمباری سے طالبان کمانڈر داؤد مٹہ سمیت30دہشتگرد ہلاک جبکہ 4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جٹ طیاروں سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30دہشتگرد ہلاک ہوئے،ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کمانڈر داؤد مٹہ بھی شامل ہے جبکہ بمباری سے دہشتگردوں کے4ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے ہیں۔