پاکستان اور انڈونیشیا کا دفاعی اور فوجی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،جنرل راحیل کی مقامی ہم منصب سے بات چیت

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:20

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء)پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی اور فوجی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیاء کے آرمی چیف گاتون نور منتو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی کامیابیوں پر گفتگو کی گئی ۔

منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جکارتہ میں انڈونیشین آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انڈونیشین آرمی کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو سلامی پیش کی اور انڈونیشین آرمی چیف گاتون نور مانتو نے جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ جنرل راحیل شریف نے انڈونیشیاء کے پیس اینڈ سکیورٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں عسکری اعلی قیادت کی ملاقاتیں دونوں ملکوں کی چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت ہوئیں جس میں علاقائی فوجی تعلقات اور قومی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے انڈونیشین آرمی کو پاک فوج کی کامیابیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس میں پاک فوج کو بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :