وزیراعظم نوازشریف نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کردی،وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کا موجودہ ٹیرف ہی برقراررکھنے کا حکم دیا،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس

بدھ 22 اکتوبر 2014 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اکتوبر۔2014ء ) حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے ہوئے موجودہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نیپرا کی جانب نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کرتے ہوئے بجلی کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت فی یونٹ 13.8 روپے کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موجودہ ٹیرف 11.52 روپے فی یونٹ پر ہی برقرار رکھنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی گھریلو صارفین اور زرعی شعبے کے لیے سبسڈی بھی برقرار رکھی جائے