بھارت مسئلہ کشمیر سمیت دوسرے تمام مسائل پاکستان کے ساتھ پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، سید اکبر الدین

منگل 21 اکتوبر 2014 05:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر اور دوسرے مسائل ہمیشہ پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔متنازعہ کشمیر پر بھارتی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رجوع کیا تاہم اس سلسلے میں بھارت کے مقابلے میں خود پاکستان کا ہی نقصان ہوا کیونکہ اقوام متحدہ نے واضح طور پر کہا کہ معاملے کو دونوں ملک باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی جانتا ہے تاہم پاکستان پر بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔