دور دور تک درمیانی مدت کے انتخا بات نظر نہیں آتے،مو لا نا فضل الرحمن ، مڈٹرم انتخا بات مسائل کا حل ہے نہ ہی ان حا لا ت میں اس کا فائدہ ہے،دھرنوں اور جلسوں سے انقلاب نہیں آیا کر تا ،اب دھر نے والے جلسے کر کے اپنی نا کا می پر پردہ ڈالنے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں، میڈیا اور پارٹی ذمہ داران سے گفتگو

منگل 21 اکتوبر 2014 04:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)جے یو آئی کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دور دور تک درمیانی مدت کے انتخا بات نظر نہیں آتے ہیں ہمارے نزدیک مڈٹرم انتخا بات مسائل کا حل نہیں ہے اور نہ ہی ان حا لا ت میں اس کا فائدہ ہے انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور جلسوں سے انقلاب نہیں آیا کر تا ڈی چوک کے دھر نے اس قدر نا کام ہو چکے ہیں کہ تعداد انتہائی کم ہو چکی ہے اب دھر نے والے جلسے کر کے اپنی نا کا می پر پردہ ڈالنے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں مر کزی میڈیا سیل کے مطابق اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا اور پارٹی ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے اس مو قع پر مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد ،مو لا نا محب النبی ،حافظ اشرف گجر ،حافظ ریاض درانی ،مو لا ن ہدایت اللہ شاہ،الحاج سید سلمان گیلانی،قاری نذیر احمد ،بلال احمد میر ،حاجی محمد قیوم ،حافظ عبد الواجد ،جمال عبد الناصر اور دیگر مو جو د تھے مو لا نافضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی 73ء کے ائین کے تحفظ اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کی جدو جہد میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیئے کو شاں ہیں انہوں نے کہا کہ کسی ایمپورٹ نظام میں ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملالہ کو نوبل انعام ملنا کوئی انہونی بات نہیں اس انعام کے پیچھے مغربی تہذیب کا ر فر ما ہے پا کستان کی کڑوروں بچیاں پوچھتی ہیں ملالہ نے تعلیم کے میدان میں کون سا کار نامہ انجام دیا ہے انہوں نے پھر کہا کہ یہ کیسے دھر نے ہیں جو رات کو ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رات کو دھرنے نہیں ناچ گانے ہو تے ہیں مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا میں فرقہ وارانہ جنگ کروانے کے لیئے حا لات پیدا کیئے جا رہے ہیں اور پا کستان میں بھی ایسے حا لات پر کام ہو رہا ہے لیکن جے یو آئی ایسی ہر سازش ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور اس کو بے نقاب بھی کرے گی انہوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ وہ ایسی سازش پر نظر رکھیں اور اتحاد امت کے لیئے مصروف عمل رہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا ہے اور نہ ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو حقوق اسلام دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کو بنیادی حقوق دلوانے کے لیئے جے یو آئی پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ملنے تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھے گی ۔