بلاول بھٹو نوازشریف ا ورآصف زرداری سے بیرون ملک پڑے ہوئے اثاثوں کے متعلق حقیقی سوال کریں تب لیڈرمان لوں گا، عمران خان،جس بچے کواردوبولنانہیں آتی اس کوپی پی پی وصیت اردومیں لکھ کردی ہے،پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑرہی ہے ، نوازشریف بیرون ملک میں پڑے ہوئے اثاثے اوراپنے خاندان کے اثاثے قوم کے سامنے واضح کردیں ، دھرناختم کردینگے، حکومت نے پیمراپرگلوبٹ بٹھادیاہے،دھرنے سے خطاب

منگل 21 اکتوبر 2014 04:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نوازشریف ا ورآصف علی زرداری سے بیرون ملک پڑے ہوئے اثاثوں کے متعلق حقیقی سوال کریں تب لیڈرمان لوں گا،جس بچے کواردوبولنانہیں آتی اس کوپی پی پی وصیت اردومیں لکھ کردی ہے ۔وزیراعظم نوازشریف بیرون ملک میں پڑے ہوئے اثاثے اوراپنے خاندان کے اثاثے قوم کے سامنے واضح کردیں،پی ٹی آئی دھرناختم کردیگی۔

آزادی دھرنے سے ڈی چوک پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دھرنے کوستردن مکمل ہوگئے ہیں ،دھرنے سے پوری ملک کی عوام میں شعورپیداہوگیاہے ،جمہوریت میں عوام کوحقوق ملتے ہیں لیکن پاکستان تین عوام کوحقوق کیلئے سڑکوں پرنکلناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستان میں میاں نواز شریف کی جمہوریت حسنی مبارک جیسی ہے ،پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑرہی ہے ،حکمرانوں کوپی ٹی آئی کے دھرنے سے تکلیف ہورہی ہے ،پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن پاکستان میں قیمتیں کم نہیں ہوئیں ،حکومت پٹرولیم مصنوعات پر15روپے فی لیٹررعایت دے ،حکومت نے بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کی ہے جس کوپی ٹی آئی نے عدالت میں چیلنج کیاہے ،حکومت نے اووربلنگ کرکے 70ارب روپے کمائے ہیں ،اورمزیدبجلی کے ڈرون عوام پرگرائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی میں اضافہ بلوں کے خلاف پی ٹی آئی ہرضلعی پریس کلب کے باہربدھ کے روزدھرنادیگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے نجی ٹی وی چینل پرپابندی لگاکرآمریت کی یادتازہ کردی ہے ،جمہوریت میں میڈیاپرپابندی نہیں لگ سکتی ،حکومت نے پیمراپرگلوبٹ بٹھادیاہے ،اورپرویزراٹھورمتنازعہ چیئرمین پیمراہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے آروائی کوکنٹینر سے پروگرام کرناچاہئے ۔پی ٹی آئی اے آروائی پرپابندی کی مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے بغیربات نہیں بنے گی ،کیونکہ جن بوتل سے باہرنکل آیاہے ،واپس نہیں جائیگا،پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے ہرسطح پرجنگ لڑیگی۔